سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2852) بخاری شریف میں ہے جنّت کے آٹھ دروازے ہیں، ایک دروازے کا نام ریان ہے جس سے صرف روزے دار داخل ہوں گے۔ دیکھئے: [بخاري 3257]، [مسلم 1152] ۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل شريك، [مكتبه الشامله نمبر: 2860]» اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 5012]، [طبراني 254/10، 10479]، [المنذري فى الترغيب 89/4]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل شريك