سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی جان جب تک اس پر قرض ہے معلق رہے گی۔“ یعنی: جنت میں داخل نہ ہونے پائے گی یا یہ کہ اس کو آرام نہ ملے گا، لٹکی رہے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل عمر بن أبي سلمة ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2633]» عمر بن ابی سلمہ کی وجہ سے اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1078]، [ابن ماجه 2413]، [أبويعلی 5898]، [ابن حبان 3061]، [موارد الظمآن 1158]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل عمر بن أبي سلمة ولكن الحديث صحيح