ابوحوراء سعدی نے کہا: میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما پو چھا: آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا چیز یاد ہے؟ فرمایا: ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی مسئلہ کے بارے میں دریافت کیا جو مجھے معلوم نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ”چھوڑ دے اس چیز کو جس میں شبہ ہے اس چیز کی طرف جس میں شبہ نہیں ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2567) یعنی جس طرح محرمات کو چھوڑ دیا جن میں شک و شبہ نہیں ایسے ہی شبہ والی چیز کو چھوڑ دے، اور شک کو چھوڑ کر وہ کر جس میں شک و شبہ نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2574]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2518]، [نسائي 5747]، [أبويعلی 6762]، [ابن حبان 722]، [موارد الظمآن 512]۔ ابوالجوزاء يا ابوالحوراء کا نام ربيعہ بن شیبان ہے۔