سیدنا ابووائل رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے مالِ غنیمت کو جعرانہ میں تقسیم کیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی اسناد میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2503) غزوۂ حنین طائف کی وادیوں میں تھا، اور جعرانہ طائف اور مکہ کے درمیان ایک مقام ہے، اس جگہ تقسیمِ غنائم سے یہ نکلا کہ دشمن کی سرزمین پر بھی غنائم کی تقسیم کی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ اپنے مستقر پر پہنچ کر غنائم تقسیم کئے جائیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2511]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 427/1]، [أبويعلی 4992]، [ابن حبان 6576]۔ مزید دیکھئے: [فتح الباري 521/6]