سہل بن امامہ بن سہل بن حنیف نے اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صدقِ دل سے شہادت طلب کرے، الله تعالیٰ اس کو شہیدوں کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر پر مرا ہو۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2443) جہاد و شہادت کی تمنا ہی انسان کو یہ سعادت بخشتی ہے کہ چاہے وہ اپنے بستر پر فوت ہو لیکن ثواب شہید ہونے کا ہے۔