سنن دارمي
من كتاب الجهاد
کتاب جہاد کے بارے میں
16. باب فِيمَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ:
جو شخص اللہ تعالیٰ سے شہادت کا طلب گار ہو اس کا بیان
حدیث نمبر: 2444
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَيْحٍ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ، بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ، وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ".
سہل بن امامہ بن سہل بن حنیف نے اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صدقِ دل سے شہادت طلب کرے، الله تعالیٰ اس کو شہیدوں کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر پر مرا ہو۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2451]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1909]، [أبوداؤد 1520]، [ترمذي 1653]، [نسائي 6162]، [ابن ماجه 2797]، [أبويعلی 107/6]، [ابن حبان 3192]
وضاحت: (تشریح حدیث 2443)
جہاد و شہادت کی تمنا ہی انسان کو یہ سعادت بخشتی ہے کہ چاہے وہ اپنے بستر پر فوت ہو لیکن ثواب شہید ہونے کا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح