سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی قسم کھائے پھر ان شاء اللہ کہہ لے تو اس نے استثناء کر لیا۔“(یعنی اب اگر قسم پوری نہ کرے تو بھی اس پر کفارہ لازم و واجب نہ ہوگا۔)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2387]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1531]، [نسائي 3802]، [ابن ماجه 2106]، [ابن حبان 4339]، [موارد الظمآن 1183]، [الحميدي 707]