سنن دارمي
من النذور و الايمان
نذر اور قسم کے مسائل
7. باب الاِسْتِثْنَاءِ في الْيَمِينِ:
قسم کھاتے وقت ان شاء اللہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 2379
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، ثُمَّ قَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَقَدِ اسْتَثْنَى".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی قسم کھائے پھر ان شاء اللہ کہہ لے تو اس نے استثناء کر لیا۔“ (یعنی اب اگر قسم پوری نہ کرے تو بھی اس پر کفارہ لازم و واجب نہ ہوگا۔)
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2387]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1531]، [نسائي 3802]، [ابن ماجه 2106]، [ابن حبان 4339]، [موارد الظمآن 1183]، [الحميدي 707]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح