ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (رشتے) ولادت سے حرام ہو جاتے ہیں وہی رضاعت سے بھی حرام ہوتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو عند مالك في الرضاع، [مكتبه الشامله نمبر: 2295]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1442]، [نسائي 3302]، [أبويعلی 4374]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وهو عند مالك في الرضاع