سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں قربانی کے جانور تقسیم کئے تو میرے حصے میں ایک سال سے کم کا بکری کا بچہ آیا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے حصہ میں تو ایک سال سے کم کا بکری کا بچہ آیا؟ فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1996]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5547]، [مسلم 1965]، [ترمذي 1500]، [نسائي 4392]، [أبويعلی 1758]، [ابن حبان 5898]