سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا: ”وہ صدقہ جو بغض و عداوت رکھنے والے رشتے دار پر کیا گیا ہو۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1716) یعنی وہ عزیز و رشتے دار جو اپنے پہلو میں بغض و عداوت چھپائے رکھتا ہو اس کو صدقہ دینا سب سے افضل ہے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1721]» اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 4815]