(حديث مرفوع) اخبرنا يعلى، واحمد بن خالد، عن محمد بن إسحاق، عن عاصم بن عمر بن قتادة، عن محمود بن لبيد، عن جابر بن عبد الله، قال: بينا نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذ جاء رجل بمثل البيضة من ذهب اصابها في بعض المغازي، قال احمد: في بعض المعادن، وهو الصواب، فقال: يا رسول الله، خذها مني صدقة، فوالله ما لي مال غيرها، فاعرض عنه، ثم جاءه عن ركنه الايسر، فقال مثل ذلك، ثم جاءه من بين يديه، فقال مثل ذلك، ثم قال:"هاتها"، مغضبا، فحذفه بها حذفة لو اصابه لاوجعه او عقره ثم، قال: "يعمد احدكم إلى ماله لا يملك غيره فيتصدق به، ثم يقعد يتكفف الناس، إنما الصدقة عن ظهر غنى، خذ الذي لك لا حاجة لنا به". فاخذ الرجل ماله وذهب. قال ابو محمد: كان مالك يقول: إذا جعل الرجل ماله في المساكين يتصدق بثلث ماله.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ بِمِثْلِ الْبَيْضَةِ مِنْ ذَهَبٍ أَصَابَهَا فِي بَعْضِ الْمَغَازِي، قَالَ أَحْمَدُ: فِي بَعْضِ الْمَعَادِنِ، وَهُوَ الصَّوَابُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُذْهَا مِنِّي صَدَقَةً، فَوَاللَّهِ مَا لِي مَالٌ غَيْرَهَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ جَاءَهُ عَنْ رُكْنِهِ الْأَيْسَرِ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ:"هَاتِهَا"، مُغْضَبًا، فَحَذَفَهُ بِهَا حَذْفَةً لَوْ أَصَابَهُ لَأَوْجَعَهُ أَوْ عَقَرَهُ ثُمَّ، قَالَ: "يَعْمِدُ أَحَدُكُمْ إِلَى مَالِهِ لَا يَمْلِكُ غَيْرَهُ فَيَتَصَدَّقُ بِهِ، ثُمَّ يَقْعُدُ يَتَكَفَّفُ النَّاسَ، إِنَّمَا الصَّدَقَةُ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، خُذْ الَّذِي لَكَ لَا حَاجَةَ لَنَا بِهِ". فَأَخَذَ الرَّجُلُ مَالَهُ وَذَهَبَ. قَالَ أَبُو مُحَمَّد: كَانَ مَالِكٌ يَقُولُ: إِذَا جَعَلَ الرَّجُلُ مَالَهُ فِي الْمَسَاكِينِ يَتَصَدَّقُ بِثُلُثِ مَالِهِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک آدمی انڈے کے برابر سونا لے کر آیا جو اسے کسی غزوے میں ملا تھا۔ اور احمد (بن خالد) نے کہا کہ کسی سونے کی کان سے حاصل ہوا تھا اور یہ ہی صحیح ہے۔ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! اسے لے لیجئے، یہ میری طرف سے صدقہ ہے اور اللہ کی قسم اس کے علاوہ میرے پاس اور کوئی مال نہیں ہے، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا، پھر وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف سے آیا اور یہی عرض کیا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے آیا اور یہی عرض کیا تو آپ نے ناراض ہوتے ہوئے کہا: ”لاؤ“، پھر اس سونے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور پھینک دیا جو اگر کسی کے لگ جاتا تو یا تو اسے زخمی کر دیتا یا اچھی ضرب لگا دیتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنا سارا مال لے کر چلا آتا ہے اور اس کے پاس اس مال کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا، پھر وہ اس مال کو صدقہ کر دیتا ہے، پھر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، اصلی صدقہ وہ ہے جس کا مالک صدقہ دینے کے بعد بھی مالدار رہے، چلو اپنا مال لے جاؤ، ہمیں اس کی ضرورت نہیں“، چنانچہ اس شخص نے وہ انڈے کے برابر سونا اٹھایا اور چلا گیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے: جب کوئی آدمی اپنا مال مساکین پر صدقہ کرے تو اپنے مال کا ایک تہائی حصہ صدقہ کرے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1695 سے 1697) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا حدیث میں یہ صدقہ اس لئے قبول نہیں فرمایا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ وہ محتاج ہو جائے گا، اپنے اہل و عیال کو کیا کھلائے گا؟ سب سے مقدم اپنے اہل و عیال کی پرورش ہے پھر جو حاجتِ ضروری سے بچے وہ مسکینوں کو دیوے، پھر یہ کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی جب کل مال صدقہ کر دیتا ہے تو اس کو ندامت و شرمندگی ہوتی ہے اور وہ مفلسی سے گھبراتا ہے، پھر ایسی نیکی سے کیا فائدہ جو بعد کو بری معلوم ہو، برخلاف اس کے یہ بہتر ہے کہ کچھ صدقہ کرے اور کچھ اپنے پاس بھی رکھے (وحیدی)، لہٰذا اس حدیث سے کل مال صدقہ کر دینے کی ممانعت ثابت ہوئی۔ ایک حدیث میں مذکور ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی الله تعالیٰ عنہ نے اپنا کل مال لا کر حاضرِ خدمت کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول بھی فرما لیا جیسا کہ آگے آرہا ہے، تو یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو اللہ پر کامل بھروسہ رکھتے اور فقر سے ڈرتے نہیں ہیں یا جن کو مال مل جانے کی توقع ہو وہ اپنا سارا مال صدقہ کر سکتا ہے۔ واللہ علم
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 1700]» اس روایت کے کل رواۃ ثقات ہیں۔ حوالہ دیکھئے: [أبوداؤد 1673]، [أبويعلی 2084]، [ابن حبان 3372]، [موارد الظمآن 839]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس