سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے چمٹ کر نہ مانگو، قسم اللہ کی جو کوئی مجھ سے مانگے اور میں ناپسند کرنے کے باوجود اسے دیدوں، ممکن نہیں کہ اس میں اس کے لئے برکت ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1684]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1038]، [نسائي 2592]، [ابن حبان 3389]، [مسند الحميدي 615]