ضحاک بن قیس نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن سورہ جمعہ کے بعد کون سی سورہ پڑھتے تھے؟ جواب دیا کہ: «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1607]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 878]، [أبوداؤد 1123]، [نسائي 1422]، [ابن ماجه 1119]