170. باب التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ:
170. قرآن پاک خوش الحانی سے پڑھنے کا بیان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص خوش الحانی سے قرآن نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1531]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1848]، [أبويعلی 689]، [ابن حبان 120]، [الحميدي 77]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح