سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا تم نے سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما سے سنا کہ ایک آدمی مسجد نبوی میں آیا جو تیر لئے ہوئے تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ان کی نوکیں بند رکھو؟“ کہا: ہاں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1439) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ تیر وغیرہ لے کر مسجد میں نہیں چلنا چاہیے مبادا کسی کو لگ جائے، اسی پر قیاس کرتے ہوئے دیگر اسلحہ جات چاقو، چھری، تلوار، پستول، نیزے، بندوق کھلی ہوئی کوئی چیز لے کر مسجد میں نہیں جانا چاہیے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1442]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 451]، [مسلم 2614]، [نسائي 717]، [أبويعلی 1833]، [ابن حبان 1647]، [الحميدي 1289]