(حديث مرفوع) حدثنا هاشم بن القاسم، حدثنا شعبة، قال: قلت لقتادة: اسمعت انسا، يقول عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "البزاق في المسجد خطيئة؟"قال: نعم، وكفارتها دفنها".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: قُلْتُ لِقَتَادَةَ: أَسَمِعْتَ أَنَسًا، يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ؟"قَالَ: نَعَمْ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا".
شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: کیا تم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے؟ قتادہ نے کہا: ہاں، اور (یہ بھی سنا کہ) اس کا کفارہ اس کو دفن کر دینا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1435]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 415]، [مسلم 552]، [أبوداؤد 475]، [نسائي 722]، [أبويعلی 2850]، بخاری وغیرہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ تھوک کو دفن کر دینا ہے“ (چھپا دینا یا زائل کر دینا ہے)۔