سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بدن بھاری ہو گیا ہے اس لئے مجھ سے پہلے رکوع یا سجدے میں نہ جاؤ، میں تم سے کتنا ہی پہلے رکوع میں جاؤں جب رکوع سے سر اٹھاؤں گا تو تم مجھے پا لو گے، اسی طرح سجدے میں کتنا ہی پہلے جاؤں سر اٹھانے سے پہلے تم مجھے (سجدے میں) پا لو گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1354]» یہ حدیث حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 619]، [ابن ماجه 963]، [ابن حبان 2229]، [الحميدي 613]