مالک بن الحویرث نے روایت کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ کہتے تو کانوں تک ہاتھ اٹھاتے، اور اسی طرح رکوع میں جاتے ہوئے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1286]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 737]، [مسلم 391]، [ابن حبان 1863]