سیدنا جابر بن عبدالله انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہود نے مسلمانوں سے کہا کہ جو اپنی بیوی سے پیچھے کی طرف سے جماع کرے تو اس کا بچہ بھینگا پیدا ہوگا، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے یہ آیت شریفہ نازل فرمائی: «﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾»[بقره: 223/2]”عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں جس طرح چاہو انہیں پانی دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1172]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4527]، [مسلم 1435]، [ابويعلی 2024]، [ابن حبان 4166]، [الحميدي 1300]