17. باب التَّوَرُّعِ عَنِ الْجَوَابِ فِيمَا لَيْسَ فِيهِ كِتَابٌ وَلاَ سُنَّةٌ:
17. ایسا فتوی دینے سے احتیاط برتنے کا بیان جس کے بارے میں قرآن و حدیث سے دلیل نہ ہو
(حديث موقوف) اخبرنا اخبرنا ابو النعمان، حدثنا ابو عوانة، عن قتادة، قال: "ما قلت برايي منذ ثلاثون سنة"، قال ابو هلال:"منذ اربعين سنة".(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: "مَا قُلْتُ بِرَأْيِي مُنْذُ ثَلَاثُونَ سَنَةً"، قَالَ أَبُو هِلَالٍ:"مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً". قتاده رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے تیس سال سے اپنی رائے سے کچھ نہیں کہا۔ ابوہلال نے چالیس سال بتایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 107]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ مزید دیکھئے: [حلية الأولياء 335/2]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح