سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حائضہ عورت کو نماز کے وقت میں وضو کرنے اور صحن میں نماز کی جگہ بیٹھنے کا حکم دیتے تھے، تاکہ وہ ذکر و تسبیح کرے۔
تخریج الحدیث: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 1013]» اس روایت میں راوی مجہول ہیں، اور ابن ابی شیبہ نے اسے [مصنف 343/2] میں ذکر کیا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق