حدثنا قتيبة، قال: حدثنا جرير، عن الاعمش، عن حبيب بن صهبان الاسدي: رايت عمارا صلى المكتوبة ثم قال لرجل إلى جنبه: يا هناه، ثم قام.حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ صُهْبَانَ الأَسَدِيِّ: رَأَيْتُ عَمَّارًا صَلَّى الْمَكْتُوبَةَ ثُمَّ قَالَ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ: يَا هَنَاهْ، ثُمَّ قَامَ.
حبیب بن صہبان اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فرض نماز پڑھی، پھر اپنے پہلو میں موجود ایک شخص سے کہا: اے آدمی! پھر کھڑے ہو گئے۔
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 798
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ہناہ کا لفظ استعمال کیا ہے اور یہ نداء کے طور پر ہی مستعمل ہے۔ (۲) سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے یہ گفتگو شاید فرض اور نوافل میں فاصلہ پیدا کرنے کے لیے کی کیونکہ فرض نماز کے فوراً بعد سنتیں ادا کرنا درست نہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 798