الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
251. بَابُ الْكِبْرِ
251. تکبر کا بیان
حدیث نمبر: 548
Save to word اعراب
حدثنا سليمان بن حرب، قال‏:‏ حدثنا حماد بن زيد، عن الصقعب بن زهير، عن زيد بن اسلم قال‏:‏ لا اعلمه إلا عن عطاء بن يسار، عن عبد الله بن عمرو قال‏:‏ كنا جلوسا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاء رجل من اهل البادية عليه جبة سيجان، حتى قام على راس النبي صلى الله عليه وسلم فقال‏:‏ إن صاحبكم قد وضع كل فارس، او قال‏:‏ يريد ان يضع كل فارس، ويرفع كل راع، فاخذ النبي صلى الله عليه وسلم بمجامع جبته فقال‏:‏ ”الا ارى عليك لباس من لا يعقل“، ثم قال‏:‏ ”إن نبي الله نوحا صلى الله عليه وسلم لما حضرته الوفاة قال لابنه‏:‏ إني قاص عليك الوصية، آمرك باثنتين، وانهاك عن اثنتين‏:‏ آمرك بلا إله إلا الله، فإن السماوات السبع والارضين السبع، لو وضعن في كفة ووضعت لا إله إلا الله في كفة لرجحت بهن، ولو ان السماوات السبع والارضين السبع كن حلقة مبهمة لقصمتهن لا إله إلا الله، وسبحان الله وبحمده، فإنها صلاة كل شيء، وبها يرزق كل شيء، وانهاك عن الشرك والكبر“، فقلت، او قيل‏:‏ يا رسول الله، هذا الشرك قد عرفناه، فما الكبر‏؟‏ هو ان يكون لاحدنا حلة يلبسها‏؟‏ قال‏:‏ ”لا“، قال‏:‏ فهو ان يكون لاحدنا نعلان حسنتان، لهما شراكان حسنان‏؟‏ قال‏:‏ ”لا“، قال‏:‏ فهو ان يكون لاحدنا دابة يركبها‏؟‏ قال‏:‏ ”لا“، قال‏:‏ فهو ان يكون لاحدنا اصحاب يجلسون إليه‏؟‏ قال‏:‏ ”لا“، قال‏:‏ يا رسول الله، فما الكبر‏؟‏ قال‏:‏ ”سفه الحق، وغمص الناس‏.‏“حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الصَّقْعَبِ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ‏:‏ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ‏:‏ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ، حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ‏:‏ إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ وَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ، أَوْ قَالَ‏:‏ يُرِيدُ أَنْ يَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ، وَيَرْفَعَ كُلَّ رَاعٍ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ فَقَالَ‏:‏ ”أَلاَ أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لاَ يَعْقِلُ“، ثُمَّ قَالَ‏:‏ ”إِنَّ نَبِيَّ اللهِ نُوحًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِابْنِهِ‏:‏ إِنِّي قَاصٌّ عَلَيْكَ الْوَصِيَّةَ، آمُرُكَ بِاثْنَتَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ‏:‏ آمُرُكَ بِلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، فَإِنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالأَرَضِينَ السَّبْعَ، لَوْ وُضِعْنَ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ فِي كِفَّةٍ لَرَجَحَتْ بِهِنَّ، وَلَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالأَرَضِينَ السَّبْعَ كُنَّ حَلْقَةً مُبْهَمَةً لَقَصَمَتْهُنَّ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، فَإِنَّهَا صَلاَةُ كُلِّ شَيْءٍ، وَبِهَا يُرْزَقُ كُلُّ شَيْءٍ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الشِّرْكِ وَالْكِبْرِ“، فَقُلْتُ، أَوْ قِيلَ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا الشِّرْكُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا الْكِبْرُ‏؟‏ هُوَ أَنْ يَكُونَ لأَحَدِنَا حُلَّةٌ يَلْبَسُهَا‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”لَا“، قَالَ‏:‏ فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لأَحَدِنَا نَعْلاَنِ حَسَنَتَانِ، لَهُمَا شِرَاكَانِ حَسَنَانِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”لَا“، قَالَ‏:‏ فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لأَحَدِنَا دَابَّةٌ يَرْكَبُهَا‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”لَا“، قَالَ‏:‏ فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لأَحَدِنَا أَصْحَابٌ يَجْلِسُونَ إِلَيْهِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”لَا“، قَالَ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا الْكِبْرُ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”سَفَهُ الْحَقِّ، وَغَمْصُ النَّاسِ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود تھے کہ ایک دیہاتی آیا۔ اس نے سیجان کا (ریشمی کناروں والا) جبہ پہن رکھا تھا۔ حتی کہ وہ آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔ اس نے کہا: تمہارے صاحب، یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گھڑ سوار کو ذلیل کر دیا ہے یا کہا کہ ہر گھوڑ سوار یعنی باعزت کو ذلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ہر چرواہے کو اونچا کر دیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جبے کے کنارے کو پکڑ کر فرمایا: میں دیکھتا نہیں کہ تو نے بےوقوفوں والا لباس پہن رکھا ہے؟ پھر فرمایا: بےشک اللہ کے نبی نوح علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا: میں تمھیں ایک وصیت کرتا ہوں۔ دو باتوں کا تم کو حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے روکتا ہوں۔ میں تمھیں «لا اله الا الله» کا حکم دیتا ہوں کیونکہ ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اگر ایک پلڑے میں رکھ دیے جائیں اور «لا اله الا الله» دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو ان سب پر بھاری ہو جائے۔ اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک مبہم حلقہ بن جائیں تو «لا اله الا الله» ان سب کو توڑ دے گا۔ اور دوسرا «سبحان الله وبحمده» ہے۔ یہ ہر چیز کی نماز ہے اور اسی کی برکت سے ہر چیز کو رزق دیا جاتا ہے۔ اور میں تمہیں شرک اور تکبر سے منع کرتا ہوں۔ میں نے عرض کیا یا عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! شرک کو تو ہم پہچان گئے، یہ تکبر کیا ہے؟ کیا وہ یہ ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس جوڑا ہو جسے وہ پہنتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: کیا وہ یہ ہے کہ ہم میں سے کسی کے دو خوبصورت جوتے ہوں اور ان کے دو خوبصورت تسمے ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے عرض کیا: کیا ہم میں سے کسی کے پاس سواری کا جانور ہو جس پر وہ سوار ہوتا ہو، یہ تکبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: کیا کسی کے دوست احباب اس کے پاس بیٹھتے ہوں تو یہ تکبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! تو پھر تکبر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حق بات کو ٹھکرا دینا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 6583 و الطبراني فى الكبير: 6/13 و الحاكم: 112/1 - انظر الصحيحة: 134»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 548 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 548  
فوائد ومسائل:
(۱)دیہاتی اور بدوی لوگ عموماً اکھڑ مزاج اور متکبر ہوتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر و نفاق کی شدت کا ذکر فرمایا ہے۔ کیونکہ حق بات کی قبولیت میں سب سے بڑی رکاوٹ تکبر ہے۔
(۲) اس شخص نے ریشمی لباس پہن رکھا تھا اور نہایت متکبرانہ لہجے میں بات کر رہا تھا اور حسب و نسب پر فخر کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تنقید کر رہا تھا اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کی اصلیت بتائی کہ تم بے وقوف ہو کیونکہ متکبر سے بڑھ کر کون بے وقوف ہوسکتا ہے۔
(۳) شرک اور تکبر دونوں کا ایک ساتھ ذکر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دونوں ایسے مہلک گناہ ہیں جس سے انسان کے تمام عمل برباد ہو جاتے ہیں۔ حدیث قدسی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
((الکِبْرِیَاءُ رِدَائي والْعَظَمَةُ اِزَارِي فَمَنْ نَاَزَعَني واحدًا مِنْهُمَا قَذَفْتُهُ في النَّارِ))(سنن أبي داود، اللباس، حدیث:۴۰۹۰)
بڑائی میری چادر ہے اور عظمت وبزرگی میرا ازار ہے جو شخص ان میں سے ایک چیز بھی مجھ سے چھیننا چاہے گا میں اسے آگ میں ڈالوں گا۔
(۴) اس حدیث سے لا الہ الا اللہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے جو توحید باری تعالیٰ کی اساس ہے۔ اسی طرح سبحان اللہ وبحمدہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ رزق عطا کرتا ہے۔ ان دونوں کلموں پر یقین، ان کے مطابق ایمان اور کثرت سے ان کا ذکر نہایت خیر و برکت کا باعث ہے۔ خود ساختہ وظائف اور شرکیہ دعاؤں کی بجائے ان کلمات کو حرز جان بنانا چاہیے۔
(۵) اچھا لباس پہننا یا اچھی سواری رکھنا تکبر نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے بنائی ہیں۔ تکبر یہ ہے کہ آدمی کے سامنے حق بات آئے اور وہ اس کو ماننے سے تکبر اور انکار کرے۔ لوگوں کو حقیر سمجھے اور خود کو بڑا سمجھے حالانکہ سبھی لوگ آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور سب کا دنیا میں آنے کا ایک ہی طریقہ ہے، پھر یہ بڑائی انسان کو کیسے زیب دیتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 548   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.