الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب الظلم
225. بَابُ الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ
225. ظلم آخرت میں تاریکیاں ہوں گی
حدیث نمبر: 483
Save to word اعراب
حدثنا بشر، قال‏:‏ حدثنا عبد الله، قال‏:‏ حدثنا داود بن قيس، قال‏:‏ حدثنا عبيد الله بن مقسم قال‏:‏ سمعت جابر بن عبد الله يقول‏:‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏ ”اتقوا الظلم، فإن الظلم ظلمات يوم القيامة، واتقوا الشح، فإن الشح اهلك من كان قبلكم، وحملهم على ان سفكوا دماءهم، واستحلوا محارمهم‏.‏“حَدَّثَنَا بِشْرٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مِقْسَمٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”اتَّقُوا الظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ، فَإِنَّ الشُّحَّ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَحَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظلم سے بچو کیونکہ ظلم روز قیامت تاریکیاں اور اندھیرے بن کر سامنے آئے گا۔ اور بخل سے بچو کیونکہ اسی بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا اور انہیں اس بات پر ابھارا کہ انہوں نے آپس میں خون خرابا کیا اور حرام چیزوں کو حلال کیا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة: 2578 - انظر الصحيحة: 858»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 483 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 483  
فوائد ومسائل:
(۱)لوگوں کے مال، ان کے خون اور عزت کے بارے ان پر زیادتی کرنا ظلم کہلاتا ہے۔ دنیا میں ظالم کو اللہ تعالیٰ ڈھیل دیتا ہے لیکن جب اسے پکڑتا ہے تو پھر کوئی اسے چھڑا نہیں سکتا۔ اس کا انجام دنیا و آخرت میں تباہی ہے۔ آخرت میں اہل ایمان کی نیکیوں کا نور ان کے سامنے ہوگا اور وہ اس کی روشنی میں چلیں گے جبکہ ظالموں کے لیے ان کا ظلم تاریکی میں مزید اضافہ کرے گا اور ان کے لیے کوئی روشنی نہیں ہوگی۔
(۲) یہ معنی بھی ممکن ہیں کہ قیامت والے دن دنیا کا ایک ظلم کئی مشکلات کا باعث بن جائے گا جن سے جان چھڑانا مشکل ہو جائے گا۔
(۳) ظلمات سے مراد سزا اور عقوبت بھی ہوسکتا ہے کہ ظلم سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے اور انسان حق و باطل میں فرق نہیں کر پاتا جو قیامت کی سزاؤں کا موجب ٹھہرتا ہے۔
(۴) انتہائی درجے کا حرص بخل کہلاتا ہے اور یہی فساد کی جڑ ہے۔ جس نفس میں سخاوت ہو، وہ معمولی چیزوں میں نہیں الجھتا اور یوں خون خرابا بھی نہیں ہوتا۔ بخیل آدمی مال کے لالچ میں حرام سے بھی گریز نہیں کرتا۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 483   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.