الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
189. بَابُ هِجْرَةِ الْمُسْلِمِ
189. کسی مسلمان سے قطع تعلقی (حرام ہے)
حدیث نمبر: 398
Save to word اعراب
حدثنا إسماعيل قال‏:‏ حدثني مالك، عن ابن شهاب، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال‏.‏“حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلاَثِ لَيَالٍ‏.‏“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، باہم حسد نہ کرو، اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرو۔ اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائی سے تین راتوں سے زیادہ ناراض رہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6076 و مسلم: 2559 و أبوداؤد: 4910 و الترمذي: 1935 - انظر غاية المرام: 404»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 398 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 398  
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ ان اسباب سے بچو جو بغض کا سبب بنتے ہیں کیونکہ بغض ابتدائً پیدا نہیں ہوتا۔
(۲) ہر انسان کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے یہ غیرت رکھی ہے کہ وہ کسی کو اپنے سے اوپر نہیں دیکھنا چاہتا۔ کئی لوگ اس عالی مرتبہ کے حصول کی کوشش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔ یہ مذموم نہیں۔ کچھ لوگ محنت کی بجائے دوسرے سے زوال نعمت کی تمنا کرتے ہیں اور حسد کی آگ میں جلتے ہیں کہ اس کے پاس کیوں ہے؟ میرے پاس کیوں نہیں؟ ایسی خواہش مذموم ہے۔ کچھ لوگ دوسرے کی وہ نعمت ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ دوسرے سے نعمت چھن جائے مجھے ملے نہ ملے اس سے کوئی غرض نہیں۔ یہ حسد کی بدترین صورت ہے اسی کا شکار ابلیس ہوا اور آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوا دیا۔
(۳) باہم ناراضی تین دن تک جائز ہے، اس کے بعد ترک کلام بغض و عناد اور دوری کا باعث بن جاتا ہے اس لیے اس کے بعد ناراضی ختم کر دینی چاہیے۔ البتہ خاوند اپنی بیوی سے چار ماہ تک ناراض رہ سکتا ہے۔ اسی طرح دین کی خاطر ناراضی بھی جائز ہے جیسا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے بلال سے ناراض ہوئے جب انہوں نے ایک حدیث کو قبول کرنے میں پس و پیش کی۔ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک سے پیچھے رہنے والے تین مخلص صحابہ کعب بن مالک، ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع کا پچاس دن بائیکاٹ کیا اور صحابہ کرام کو اس کا حکم دیا۔ البتہ فاسق و فاجر اور بدعتی لوگوں سے قطع تعلقی واجب ہے تا وقتیکہ وہ توبہ کرلیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 398   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.