الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
138. بَابُ حُسْنِ الْخُلُقِ إِذَا فَقِهُوا
138. دین کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کے لیے حسن اخلاق
حدیث نمبر: 293
Save to word اعراب
حدثنا محمد بن سلام، قال‏:‏ اخبرنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن شقيق، عن ابي مسعود الانصاري قال‏:‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏ ”حوسب رجل ممن كان قبلكم، فلم يوجد له من الخير إلا انه كان رجلا يخالط الناس وكان موسرا، فكان يامر غلمانه ان يتجاوزوا عن المعسر، قال الله عز وجل‏:‏ فنحن احق بذلك منه، فتجاوز عنه‏.‏“حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ إِلاَّ أَنَّهُ كَانَ رَجُلاً يُخَالِطُ النَّاسَ وَكَانَ مُوسِرًا، فَكَانَ يَأْمُرُ غِلْمَانَهُ أَنْ يَتَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ‏:‏ فَنَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، فَتَجَاوَزَ عَنْهُ‏.‏“
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا تو اس کے نامہ اعمال میں اس کے سوا کوئی نیکی نہیں تھی کہ وہ لوگوں سے میل جول رکھتا تھا اور خوشحال تھا، چنانچہ وہ اپنے نوکروں چاکروں کو حکم دیتا کہ تنگ دست سے تجاوز کرو۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ہم اس کی نسبت اس (عفو و درگزر) کے زیادہ حق دار ہیں، اس لیے اس نے اسے معاف کر دیا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب المساقاة: 30، 1561 و الترمذي: 1307»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 293 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 293  
فوائد ومسائل:
(۱)یہ واقعہ بنی اسرائیل کا ہے جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے اس لیے اب اس کو حدیث کا درجہ حاصل ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اخلاقی اقدار شروع سے ایک جیسی ہی ہیں کہ جو کام بنی اسرائیل میں باعث نجات تھا وہ ہمارے ہاں بھی باعث مغفرت ہے۔
(۲) جو شخص موحد اور مسلمان ہے اللہ تعالیٰ اس کی کوئی نیکی قبول کرکے بھی معاف کرسکتا ہے اس لیے نیکی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔ انسانوں سے درگزر کرنا اور ان کے ساتھ نرمی اور آسانی کا معاملہ کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ ایسا کرنے والے انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ روز قیامت نرمی کا معاملہ کرے گا۔ ایک حدیث میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
((مَنْ أنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِکُلّ یَوْمٍ صَدَقَةً قَبْلَ أنْ یَحِلَّ الدَّیْنُ، فَاِذَا حَلَّ الدَّیْنُ فَأنْظَرَهُ فَلَهٗ بِکُلِ یَوْمٍ مِثْلَیْهِ صَدَقَةٌ))
جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو قرض کی واپسی کی مقرر تاریخ تک اسے ہر روز اتنے صدقے کا ثواب ہوگا (جتنی رقم ہے)اور ادائیگی کے وقت کے بعد جس نے مہلت دی اسے ہر روز دوگنا صدقے کا ثواب ہوگا۔ (مسند احمد:۵؍۳۵۱)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 293   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.