حدثنا الاويسي، قال: حدثنا سليمان بن بلال، عن موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابن عمر قال: الميسر: القمار.حَدَّثَنَا الأُوَيْسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: الْمَيْسِرُ: الْقِمَارُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (قرآن مجید میں مذکورہ لفظ) میسر سے مراد جوا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: أخرجه ابن أبى حاتم فى التفسير: 2050 و البيهقي فى الكبرىٰ: 213/10»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1260
فوائد ومسائل: جوئے میں ہر وہ کھیل آتا ہے جس میں کوئی چیز اس طرح رکھی جائے کہ ہارنے والا جیتنے والے کو دے گا۔ تاہم اگر کسی تیسرے شخص کی طرف سے انعام ہو تو وہ جوا نہیں ہوگا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1260