مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر

مسند اسحاق بن راهويه
طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل
2. شرمگاہیں ملنے پر غسل واجب ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 81
Save to word اعراب
اخبرنا معاذ بن هشام، حدثني ابي، عن قتادة، ومطر، عن الحسن، عن ابي رافع، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا جلس بين شعبها الاربع، ثم جهدها فعليه الغسل، زاد مطر فيه: وإن لم ينزل.أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، وَمَطَرٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأرْبَعِ، ثُمَّ جَهَدَهَا فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ، زَادَ مَطَرٌ فِيهِ: وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ اس (اہلیہ) کی چار شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر کوشش (جماع) کرے، تو اس پر غسل لازم ہو جاتا ہے۔ مطر (راوی) نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: خواہ انزال نہ ہو۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الغسل.. باب اذا التقي الختانان، رقم: 291. مسلم، كتاب الحيض، باب نسخ الماء من الماء، رقم: 348. مسند احمد: 393/2. سنن دارمي، رقم: 861»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 81 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 81  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جب شرمگاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے اگرچہ منی خارج نہ بھی ہو۔ دوسری حدیث میں ہے کہ: ((اَلْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ۔)) پانی پانی سے ہے۔ (مسلم، رقم: 343)
مطلب یہ کہ منی خارج ہوگی تب غسل واجب ہوگا۔ بظاہر مذکورہ بالا دونوں احادیث متعارض ہیں، علماء نے ان میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ پہلی روایت ناسخ اور دوسری منسوخ یعنی دوسری حدیث والا حکم ابتدائے اسلام میں تھا۔ بعد میں منسوخ ہوگیا پھر بعد میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجرد دخول سے ہی غسل واجب ہو جائے گا جیسا کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ بلا شبہ وہ فتویٰ جسے لوگ بیان کرتے تھے۔ پانی کا استعمال پانی (یعنی منی) کے خروج سے ہے، ایسی رخصت تھی جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں عنایت فرمایا تھا۔ لیکن پھر اس کے بعد آپ نے ہمیں (مجرد دخول سے ہی) غسل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ (سنن ابي داود، رقم: 215۔ صحیح ابن ماجہ، رقم: 493)
خلفائے اربعہ جمہور و صحابہ، تابعین رحمہم اللہ اجمعین اور فقہائے امت اسی کے قائل ہیں کہ انزال ضروری نہیں بلکہ مجرد شرمگاہوں کے ملنے سے ہی غسل واجب ہو جاتا ہے۔ (فتح الباري: 1؍ 397۔ نصب الرایه: 1؍ 82)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 81   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.