مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر

مسند اسحاق بن راهويه
فضائل کا بیان
4. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ کھجوروں میں برکت
حدیث نمبر: 547
Save to word اعراب
اخبرنا عثمان بن عمر، حدثنا إسماعيل بن مسلم، بهذا الإسناد مثله ولم يذكر: بآخره.أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ: بِآخِرِهِ.
اسماعیل بن مسلم نے اس سند کے ساتھ اسی مثل روایت کیا، لیکن انہوں نے «بِآخِرِه» الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔

تخریج الحدیث: «السابق»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 547 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 547  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے کا اثبات ہوتا ہے۔ مزید دیکھئے شرح حدیث نمبر544؍3
واقعہ حرہ یہ 63ہجری میں پیش آیا، جب یزید کی لوگ بیعت کر رہے تھے اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل مدینہ یزید کو دیکھنے کے لیے گئے اور اس وفد نے جائزہ لیا تو یزید کو خلافت کا نااہل پایا اور اس کی حرکات کو دیکھ کر بیزار ہو کر واپس لوٹے اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ یزید کو جب خبر ہوئی تو اس نے مسلم بن عقبہ کو سردار بنا کر ایک بڑا لشکر مدینہ کی طرف روانہ کیا اور اس لشکر نے اہل مدینہ پر بہت زیادہ ظلم کیا، سینکڑوں، صحابہ و تابعین اور عوام مردوں و عورتوں اور بچوں کو قتل کیا۔ یہ واقعہ مدینہ منورہ کے متصل حرہ نامی میدان میں ہوا تھا۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 547   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.