تخریج: «أخرجه الترمذي، المناقب، باب مناقب معاذ بن جبل، حديث:3790، 3791، وابن ماجه، المقدمة، حديث:154، والنسائي في الكبرٰي:5 /78، حديث:8287.»
تشریح:
یہ دراصل ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔
مکمل روایت یوں ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میری امت میں سے امت پر سب سے زیادہ رحم دل اور شفیق انسان ابوبکر
(رضی اللہ عنہ) ہیں ‘ دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر
(رضی اللہ عنہ)‘ سب سے زیادہ حیا دار عثمان بن عفان
(رضی اللہ عنہ)‘ سب سے بہتر فیصلے کرنے والے علی بن ابی طالب
(رضی اللہ عنہ)‘ کتاب اللہ کے سب سے اچھے قاری اُبی بن کعب
(رضی اللہ عنہ)‘ حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل
(رضی اللہ عنہ) اور علم میراث کے سب سے زیادہ ماہر زید بن ثابت
(رضی اللہ عنہ) ہیں۔
“ یہی وجہ ہے کہ علمائے اسلام نے میراث کے اختلافی مسائل میں عموماً حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے قابل ترجیح قرار دی ہے۔
راویٔ حدیث: «حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ» قلابہ میں
”قاف
“ کے نیچے کسرہ اور
”لام
“ مخفف ہے۔
ان کا نام عبداللہ بن زید بن عمرو یا عامر جرمی بصری ہے۔
جلیل القدر تابعی‘ ثقہ اور فاضل آدمی ہیں۔
ان کی اکثر روایات میں ارسال ہوتا ہے۔
کتب ستہ کے راویوں میں سے ہیں۔
منصب قضا کو چھوڑ کر شام جاکر مقیم ہو گئے اور وہاں ۱۰۴ یا ۱۰۶ یا ۱۰۷ ہجری میں فوت ہوئے۔