بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
20. باب الفرائض
20. فرائض (وراثت) کا بیان
२०. “ विरासत के नियम ”
حدیث نمبر: 813
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن جابر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا استهل المولود ورث» .‏‏‏‏ رواه ابو داود وصححه ابن حبان.وعن جابر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا استهل المولود ورث» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب نومولود بچہ آواز نکالے تو وہ وارث قرار پاتا ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔
हज़रत जाबिर रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “जब नवजात बच्चा आवाज़ निकाले तो वह वारिस बन जाता है ।” इसे अबू दाऊद ने रिवायत किया है और इब्न हब्बान ने इसे सहीह कहा है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب في المولود يستهل ثم يموت، حديث:2920، وابن حبان (الإحسان):7 /609، حديث:6000.* ابن إسحاق عنعن وله شواهد ضعيفة.»

Narrated Jabir (RA): The Prophet (ﷺ) said: "When a new born cries (at the time of birth) (and then dies), it is treated as a hair." [Reported by Abu Dawud and graded as Sahih (authentic) by Ibn Hibban].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   سنن أبي داود2920عبد الرحمن بن صخرإذا استهل المولود ورث
   بلوغ المرام813عبد الرحمن بن صخر إذا استهل المولود ورث

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 813 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 813  
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الفرائض، باب في المولود يستهل ثم يموت، حديث:2920، وابن حبان (الإحسان):7 /609، حديث:6000.* ابن إسحاق عنعن وله شواهد ضعيفة.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور انھی کی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے‘ لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید دیکھیے: (صحیح سنن أبي داود‘ للألباني‘ رقم:۲۹۲۰)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 813   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2920  
´بچہ روتے ہوئے یعنی زندہ پیدا ہو پھر مر جائے تو اس کے حکم کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بچہ آواز کرے تو وراثت کا حقدار ہو جائے گا ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2920]
فوائد ومسائل:
نومولود میں سانس لینے حرکت کرنے، چھینک مارنے یا رونے وغیرہ سے جب ثابت ہو جائے کہ وہ زندہ تھا تو اسے شرعا ً وراثت کا حق ملے گا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2920   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.