بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
20. باب الفرائض
20. فرائض (وراثت) کا بیان
२०. “ विरासत के नियम ”
حدیث نمبر: 809
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن عمران بن حصين رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إن ابن ابني مات فما لي من ميراثه؟ فقال: «‏‏‏‏لك السدس» ‏‏‏‏ فلما ولى دعاه فقال: «‏‏‏‏لك سدس آخر» ‏‏‏‏ فلما ولى دعاه فقال: «‏‏‏‏إن السدس الآخر طعمة» .‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه الترمذي وهو من رواية الحسن البصري عن عمران وقيل: إنه لم يسمع منه.وعن عمران بن حصين رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إن ابن ابني مات فما لي من ميراثه؟ فقال: «‏‏‏‏لك السدس» ‏‏‏‏ فلما ولى دعاه فقال: «‏‏‏‏لك سدس آخر» ‏‏‏‏ فلما ولى دعاه فقال: «‏‏‏‏إن السدس الآخر طعمة» .‏‏‏‏ رواه أحمد والأربعة وصححه الترمذي وهو من رواية الحسن البصري عن عمران وقيل: إنه لم يسمع منه.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرا پوتا وفات پا گیا ہے۔ اس کے ترکہ میراث میں میرا حصہ کتنا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تجھے چھٹا حصہ ملے گا۔ پھر جب وہ جانے لگا تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا تیرے لئے مزید چھٹا حصہ ہے۔ پھر جب وہ جانے لگا تو اس کو بلایا اور فرمایا کہ دوسرا چھٹا حصہ تیرے لئے رزق ہے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے صحیح کہا ہے اور یہ روایت حسن بصری نے بھی عمران رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے مگر یہ کہا گیا ہے کہ حسن بصری کا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے سماع ثابت نہیں۔
हज़रत इमरान बिन हुसैन रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि एक आदमी नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास आया और कहा की कि मेरा पोता मर गया है। उस की संपत्ति विरासत में मेरा भाग कितना है ? आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ तुझे छठा भाग मिले गा।” फिर जब वह जाने लगा तो उसे आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने बुलाया और फ़रमाया ! ’’ तेरे लिए और अधिक छठा भाग है।” फिर जब वह जाने लगा तो उस को बुलाया और फ़रमाया ! ’’ दूसरा छठा भाग तेरे लिए रिज़्क़ है।”
इसे अहमद और चारों ने रिवायत किया है और त्रिमीज़ी ने सहीह कहा है और ये रिवायत हसन बसरी ने भी इमरान रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत की है मगर ये कहा गया है कि हसन बसरी का इमरान बिन हुसैन रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से सुनना साबित नहीं।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الجد، حديث:2896، والترمذي، الفرائض، حديث:2099، والنسائي في الكبرٰي:4 /73، حديث:6337، وابن ماجه، لم أجده، وأحمد:4 /428.* قتادة عنعن والحسن لم يسمع من عمران رضي الله عنه.»

Narrated 'Imran bin Husain (RA): A man came to the Prophet (ﷺ) and said, "My son's son (grandson) has died, so what do I receive from his estate (inheritance)?" He replied, "You receive a sixth;" then when he turned away he called him and said, "You receive another sixth;" and when he turned away he called him and said, "The other sixth is an allowance (beyond what is due)." [Reported by Ahmad and al-Arba'a. at-Tirmidhi graded it Sahih (authentic)]. It is from al-Hasan al-Basri's narration on the authority of 'Imran. However, it has been said that al-Hasan did not hear (Hadith) from 'Imran].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   جامع الترمذي2099عمران بن الحصينلك السدس فلما ولى دعاه فقال لك سدس آخر فلما ولى دعاه قال إن السدس الآخر طعمة
   سنن أبي داود2896عمران بن الحصينلك السدس فلما أدبر دعاه فقال لك سدس آخر فلما أدبر دعاه فقال إن السدس الآخر طعمة
   بلوغ المرام809عمران بن الحصينإن ابن ابني مات فما لي من ميراثه؟ فقال: ‏‏‏‏لك السدس

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 809 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 809  
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الجد، حديث:2896، والترمذي، الفرائض، حديث:2099، والنسائي في الكبرٰي:4 /73، حديث:6337، وابن ماجه، لم أجده، وأحمد:4 /428.* قتادة عنعن والحسن لم يسمع من عمران رضي الله عنه.»
تشریح:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ ایسے ہی ہے کہ بالفرض اگر مرنے والے کے وارث دادا اور دو بیٹیاں ہوں تو دادا کو چھٹا حصہ‘ بیٹیوں کو دو تہائی اور بقیہ حصہ ³ بھی دادا کو ملے گا۔
راویٔ حدیث:
«حضرت حسن بصری رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ حسن بن ابو الحسن بصری انصاری۔
حسن بصری رحمہ اللہ انصار کے آزاد کردہ غلام تھے۔
ان کے والد کا نام یسار تھا۔
حسن بصری رحمہ اللہ رشد و ہدایت کے امام تھے۔
بالاتفاق ثقہ‘ فقیہ اور مشہور زمانہ فاضل تھے۔
عابد و زاہد‘ کثیر العلم‘ فصیح و بلیغ‘ حسین و جمیل‘ علوم کے جامع اور عظیم المرتبت تھے۔
تابعین کے تیسرے طبقے کے سرخیل تھے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے اختتام سے دو سال قبل ان کی پیدائش ہوئی۔
انھوں نے حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما کو اپنی چشم بینا سے دیکھا ہے مگر ان سے کسی حدیث کا سماع نہیں کیا۔
رجب ۱۱۰ ہجری میں نوے برس کے قریب عمر پا کر فوت ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 809   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2896  
´دادا کی میراث کا بیان۔`
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرا پوتا مر گیا ہے، مجھے اس کی میراث سے کیا ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے چھٹا حصہ ہے، جب وہ واپس ہونے لگا تو آپ نے اس کو بلایا اور فرمایا: تمہارے لیے ایک اور چھٹا حصہ ہے، جب وہ واپس ہونے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے بلایا اور فرمایا: یہ دوسرا «سدس» تمہارے لیے تحفہ ہے۔‏‏‏‏ قتادہ کہتے ہیں: معلوم نہیں دادا کو کس کے ساتھ سدس حصہ دار بنایا؟۔ قتادہ کہتے ہیں: سب سے کم حصہ جو دادا پاتا ہے وہ «سدس» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2896]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
لیکن مسئلہ ایسے ہی ہے۔
کہ بالفرض اگر مرنے والے کے وارث دادا اور دو بیٹیاں ہوں۔
تو دادا کو چھٹا حصہ بیٹیوں کو دو تہائی 4/6 اور بقیہ 1/6 بھی دادے کو ملے گا۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2896   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2099  
´دادا کی میراث کا بیان۔`
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا: میرا پوتا مر گیا ہے، مجھے اس کی میراث میں سے کتنا حصہ ملے گا؟ آپ نے فرمایا: تمہیں چھٹا حصہ ملے گا، جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلا کر کہا: تمہیں ایک اور چھٹا حصہ ملے گا، پھر جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلایا کر فرمایا: دوسرا چھٹا حصہ بطور خوراک ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الفرائض/حدیث: 2099]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں قتادۃ اورحسن بصری دونوں مدلس راوی ہیں،
اور روایت عنعنہ سے ہے،
نیز حسن بصری کے عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سماع میں بھی سخت اختلاف ہے)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2099   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.