تخریج: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الجد، حديث:2896، والترمذي، الفرائض، حديث:2099، والنسائي في الكبرٰي:4 /73، حديث:6337، وابن ماجه، لم أجده، وأحمد:4 /428.* قتادة عنعن والحسن لم يسمع من عمران رضي الله عنه.»
تشریح:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ ایسے ہی ہے کہ بالفرض اگر مرنے والے کے وارث دادا اور دو بیٹیاں ہوں تو دادا کو چھٹا حصہ‘ بیٹیوں کو دو تہائی اور بقیہ حصہ ³ بھی دادا کو ملے گا۔
راویٔ حدیث: «حضرت حسن بصری رحمہ اللہ» حسن بن ابو الحسن بصری انصاری۔
حسن بصری رحمہ اللہ انصار کے آزاد کردہ غلام تھے۔
ان کے والد کا نام یسار تھا۔
حسن بصری رحمہ اللہ رشد و ہدایت کے امام تھے۔
بالاتفاق ثقہ‘ فقیہ اور مشہور زمانہ فاضل تھے۔
عابد و زاہد‘ کثیر العلم‘ فصیح و بلیغ‘ حسین و جمیل‘ علوم کے جامع اور عظیم المرتبت تھے۔
تابعین کے تیسرے طبقے کے سرخیل تھے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے اختتام سے دو سال قبل ان کی پیدائش ہوئی۔
انھوں نے حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما کو اپنی چشم بینا سے دیکھا ہے مگر ان سے کسی حدیث کا سماع نہیں کیا۔
رجب ۱۱۰ ہجری میں نوے برس کے قریب عمر پا کر فوت ہوئے۔