بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
جنازے کے مسائل
जनाज़े के नियम
1. (أحاديث في الجنائز)
1. (جنازے کے متعلق احادیث)
१. “ जनाज़े के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 430
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على ابي سلمة وقد شق بصره فاغمضه ثم قال: «‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر» فضج ناس من اهله فقال:«‏‏‏‏لا تدعوا على انفسكم إلا بخير فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون» ثم قال: «اللهم اغفر لابي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على أبي سلمة وقد شق بصره فأغمضه ثم قال: «‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر» فضج ناس من أهله فقال:«‏‏‏‏لا تدعوا على أنفسكم إلا بخير فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون» ثم قال: «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت تشریف لائے اس وقت ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا اور پھر فرمایا کہ جب روح بدن سے نکل جاتی ہے تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے۔ اتنے میں گھر کے لوگ آہ و بکا کرنے لگے، چیخنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے لیے اچھی اور بہتر دعا کرنا کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» الٰہی! ابوسلمہ کی مغفرت فرما دے۔ ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ و مرتبہ بلند فرما اور اس کی قبر کشادہ و وسیع فرما دے اور اسے منور فرما دے اور اس کے پیچھے رہنے والوں میں نائب و قائم مقام ہو جا۔ (مسلم)
हज़रत उम्म सलमा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम अबु सलमा रज़िअल्लाहुअन्ह की मौत के समय आए उस समय उन की आंख खुली हुई थी आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उसे बंद कर दिया और फिर फ़रमाया ! “जब रूह बदन से निकल जाती है तो आंख उस का पीछा करती है ।” इतने में घर के लोग रोना पीटना करने लगे, चीख़ने लगे । तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “अपने लिए अच्छी और बेहतर दुआ करना क्यूंकि जो कुछ तुम कहते हो उस पर फ़रिश्ते आमीन कहते हैं ।” फिर आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने दुआ की « اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه » “इलाही ! अबु सलमा को क्षमा करदे । हिदायत पा चुके लोगों में इस का दर्जा और मर्तबा ऊँचा करदे और इस की क़ब्र को बड़ा और चौड़ा कर दे और इसे रोशन करदे और इस के पीछे रहने वालों का रक्षक और रखवाला हो जा ।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنائز، باب في إغماض الميت والدعاء له إذا حضر، حديث:920.»

Umm Salamah (RAA) narrated, ‘The Messenger of Allah (ﷺ) came to see Abu Salamah when his sight had become fixed (with his eyes open, as he had already passed away). So the Prophet (ﷺ), closed his eyes and said, “When the soul is seized and leaves the body, the sight follows it.’ Some of Abu Salamah's family wept and wailed, whereupon the Messenger of Allah said to them, ‘Do not supplicate to Allah anything except that which is good for you (i.e. do not say anything which goes against you at that moment), because the angels (who are present at the time of death), say “Amin" (asking Allah to accept your invocation) to whatever you say.” Then he said, "O Allah! Forgive Abu Salamah, raise his status among (Your) rightly guided servants, make his grave spacious, and fill it with light for him, and be his successor in taking good care of his descendants whom he has left behind, (and make them pious).” Related by Muslim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح مسلم2130هند بنت حذيفةالروح إذا قبض تبعه البصر ضج ناس من أهله لا تدعوا على أنفسكم إلا بخير الملائكة يؤمنون على ما تقولون اللهم اغفر لأبي سلمة ارفع درجته في المهديين اخلفه في عقبه في الغابرين اغفر لنا وله يا رب العالمين افسح له في قبره ونور له فيه
   سنن أبي داود3118هند بنت حذيفةلا تدعوا على أنفسكم إلا بخير الملائكة يؤمنون على ما تقولون اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين واخلفه في عقبه في الغابرين واغفر لنا وله رب العالمين اللهم افسح له في قبره ونور له فيه
   سنن ابن ماجه1454هند بنت حذيفةالروح إذا قبض تبعه البصر
   بلوغ المرام430هند بنت حذيفة‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 430 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 430  
لغوی تشریح:
«شَقَّ» ‏‏‏‏ شینپر فتحہ کے ساتھ۔ صیغہ معلوم ہے۔
«بَصَرُهُ» ‏‏‏‏ اس کی آنکھ۔
رفعی صورت میں یہ شق کا فاعل ہے جب کہ اسے فعل لازم مانا جائے۔
اور نصبی حالت میں یہ مفعول ہے۔ اس صورت میں یہ متعدی ہو گا اور اس کا فاعل پوشیدہ ضمیر ہے جو ابوسلمہ کی طرف راجع ہے، یعنی ابوسلمہ کی آنکھ کھلی ہوئی تھی۔ اور آنکھ کا کھلا رہ جانا موت سے کنایہ ہے کیونکہ میت کی نظر اس کی طرف لوٹتی نہیں بلکہ کھلی کی کھلی رہ جاتی ہے۔
«فَاَغُمَضَهُ» ‏‏‏‏ آپ نے اسے بند کر دیا، یعنی آنکھ کے پپوٹوں کو آپس میں ملا دیا۔
«قُبِضَ» ‏‏‏‏ صیغہ مجہول ہے۔
«فَضَجَّ» ‏‏‏‏ اس میں فاتعقیب کے لیے ہے، یعنی پھر اہل خانہ نے اس کی موت کا سن کر گھبراہٹ اور پریشانی سے رونا اور چیخنا شروع کر دیا۔ شاید یہ لوگ دور جاہلیت کی طرح «وَاوَيْلَاه» اور «وَاثُبُورَاه» کہہ رہے تھے، اس لیے آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلقین فرمائی کہ ایسے نہ کہو بلکہ اچھی اور خیر کی دعا کرو کرو کیونکہ فرشتے تمہارے لیے آمین کہتے ہیں۔
«تُؤَمْنُ» ‏‏‏‏ تامین سے ہے، یعنی آمین کہتے ہیں۔
«وَافْسَحَ» ‏‏‏‏ وسیع و کشادہ فرما دے۔
«نَوّرُ» تنویر سے امر کا صیغہ ہے، یعنی اس کے لیے اس کی قبر میں نور پیدا فرما دے۔
«وَاخْلُفْهُ» ‏‏‏‏ باب «نَصْرَ يَنْصُرُ» سے یعنی اس کا نائب و قائم مقام ہو جا۔ ایسا قائم مقام جو اس کی تمام ضروریات پوری فرما دے۔
«فِيِ عَقِبِه» ‏‏‏‏ عین پر فتحہ اور قافکے نیچے کسرہ ہے۔ اور عقبہ سے اس جگہ اس کے پیچھے رہنے والے مراد ہیں، یعنی اے اللہ! مرنے والے نے اپنے پیچھے دنیا میں اہل و عیال اور اولاد وغیرہ میں سے جو کچھ چھوڑا ہے تو اس کا نائب و محافظ بن جا۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرنے والے کی روح جسد خاکی سے جب پرواز کر جائے تو اس کی آنکھیں عموماً کھلی رہ جاتی ہیں، انہیں فوراً بند کر دینا چاہیے کیونکہ جسم ٹھنڈا ہونے کے بعد آنکھ کا بند ہونا دشوار ہو جاتا ہے۔ آنکھیں کھلی رہیں تو مردے سے دہشت و وحشت آنے لگتی ہے۔
➋ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرنے والے کے اہل و عیال اور اعزہ و اقرباء کو اس کے پاس ہونا چاہیے تاکہ مرنے سے پہلے اگر وہ کوئی بات یا نصیحت کرے تو اس کے گواہ بن سکیں۔
➌ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا مرنے والے کے لیے نماز جنازہ سے پہلے مغفرت و بخشش کی دعا کی جا سکتی جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمائی، مگر اس موقع پر ہاتھ اٹھانا اور اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں۔

وضاحت:
حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ
ان کا نام عبداللہ بن عبدالاسد مخزومی قرشی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔ آپ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ دونوں کے رضاعی بھائی ہیں۔ ابولہب کی آزاد کردہ لونڈی ثوبیہ نے انہیں اپنا دودھ پلایا۔ اپنی اہلیہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ غزوہ احد میں زخمی ہوئے۔ زخم پہلے درست ہو گیا مگر پھر خراب ہو گیا اور 4 ہجری میں جمادی الاولیٰ کی تین تاریخ کو وفات پائی۔ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو حرم نبوی میں داخل فرما لیا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 430   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3118  
´میت کی آنکھیں بند کر دینی چاہیں۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بند کر دیا (یہ دیکھ کر) ان کے خاندان کے کچھ لوگ رونے پیٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب اپنے حق میں صرف خیر کی دعا کرو کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين واخلفه في عقبه في الغابرين واغفر لنا وله رب العالمين اللهم افسح له في قبره ونور له فيه‏» اے اللہ! ابوسلمہ کو بخش دے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3118]
فوائد ومسائل:
روح پرواز کر جانے کے بعد میت کے ساتھ پہلا کام یہی کرنا چاہیے کہ اس کی آنکھیں بند کردینی چاہیں اس کے لئے اور اس کے اہل کےلئے دعا کی جائے اور اسے مکمل طور پر ڈھانپ دیا جائے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3118   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1454  
´(روح قبض ہو جانے کے بعد) میت کی آنکھیں بند کر دینے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے، تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1454]
اردو حاشہ:
فوائد  و مسائل:

(1)
مطلب یہ ہے کہ جب روح پرواز کرتی ہے۔
تو نظر اس کا تعاقب کرتی ہے۔
لیکن نظر کہاں تک اس کا تعاقب کرسکتی ہے۔
تعاقب کے تو صرف چند لمحات ہوتے ہیں۔
اس کے بعد انسان کا ہر عضو بے حس ہوجاتا ہے۔
اورآنکھیں بھی بے حس اور بے نور ہوجاتی ہیں۔
اب انھیں کھلے رہنے دینے کا کیا فائدہ؟ اب وہ ان آنکھوں سے دیکھ تو نہیں سکے گا۔

(2)
آنکھیں بند کردینے میں یہ حکمت ہے کہ اگر میت کی آنکھیں کھلی رہیں تو یہ ایک ناپسندیدہ منظر ہوتا ہے۔
اور بعض انسان اس سے خوف محسوس کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر آنکھیں بند ہوں تو اس کی ظاہری کیفیت نیند سے مشابہ ہوتی ہے۔
جو ایک مانوس منظر ہے۔
اس طرح دیکھنے والے کو میت ایک قابل احترام صورت میں نظرآتی ہے۔
مسلمان کے احترام کا تقاضا ہے کہ اس کی میت اس انداز سے نہ رکھی جائےجو ناپسندیدہ منظر پیش کرے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1454   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2130  
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے، جبکہ (موت کے بعد) ان کی آنکھیں اوپر کو کھلی ہوئی تھیں تو آپﷺ نے انھیں بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے (روح جسم سے نکال لی جاتی ہے) تو نظر اس کا پیچھا کرتی ہے۔ (اس لیے آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں) (آپﷺ کی یہ بات سن کر) ان کے گھر کے کچھ لوگ چلا چلا کر رونے لگے (رنج اور صدمہ کی حالت میں ان... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2130]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کی روح جب اس کے بدن سے نکل جاتی ہے۔
تو اس کی آنکھیں اس کا تعاقب کرتی ہیں اس لیے اوپر کو کھلی رہ جاتی ہیں،
اس لیے میت کی آنکھیں بند کر دینی چاہیے۔
(2)
بیمار اور مرنے والے کے پاس فرشتے موجود ہوتے ہیں اس لیے اس کی وفات پر ایسے کلمات نہیں کہنے چاہئیں،
جو خود انسان کے اپنے حق میں بد دعا بنتے ہوں کیونکہ ان پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔
(3)
اہل علم اور اصحاب فضل کو اپنے دوست واحباب کے گھر ایسے مواقع پر پہنچنا چاہیے تاکہ ایسے حالات میں ان کی صحیح رہنمائی کر سکیں ان کو غلط کاموں سے روکیں اور مرنے والے کے حق میں دعائے مغفرت کریں۔
اور پس ماندگان کے لیے بھی دعائے خیر کریں اور ان کو دعا کرنے کا طریقہ اور آداب عمل سے سکھائیں۔
اور ملک میں مروجہ مجالس ماتم کی ضرورت نہ رہے جو شریعت سے ثابت نہیں ہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2130   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.