بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
16. باب صلاة الاستسقاء
16. نماز استسقاء کا بیان
१६. “ सूखे के समय में बारिश के लीये नमाज़ ”
حدیث نمبر: 410
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعنه رضي الله عنه قال: اصابنا ونحن مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مطر قال فحسر ثوبه حتى اصابه من المطر وقال: «‏‏‏‏إنه حديث عهد بربه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.وعنه رضي الله عنه قال: أصابنا ونحن مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مطر قال فحسر ثوبه حتى أصابه من المطر وقال: «‏‏‏‏إنه حديث عهد بربه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے یہ حدیث بھی مروی ہے کہ ہم ایک دفعہ بارش کی لپیٹ میں آ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بدن اطہر سے کپڑا اوپر اٹھایا کہ بارش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطیب پر پڑنے لگی اور ارشاد فرمایا کہ یہ اپنے آقا و مالک کے ہاں سے نئی نئی (تحفہ کی صورت میں) آ رہی ہے۔ (مسلم)
हज़रत अनस रज़िअल्लाहुअन्ह ही से ये हदीस भी रिवायत है कि हम एक बार बारिश की लपेट में आ गए और रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम हमारे साथ थे । रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने अपने बदन से कपड़ा उपर उठाया कि बारिश आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के शरीर पर पड़ने लगी और कहा कि “ये अपने आक़ा और मालिक के हाँ से नए नए (उपहार की हालत में) आ रही है ।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة الاستسقاء، باب الدعاء في الاستسقاء، حديث:898.»

Narrated [Anas (RA)]: Rain fell upon us while we were with Allah's Messenger (ﷺ). He opened his garment till some of the rain fell upon him. He then said, "It has only recently been created by its Rabb." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 410 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 410  
تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة الاستسقاء، باب الدعاء في الاستسقاء، حديث:898.»
تشریح:
1. حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ بارش اللہ کی رحمت ہے۔
ابھی یہ ایسی حالت میں ہے کہ کسی گناہ گار کا ہاتھ اسے نہیں لگا ہے اور نہ ابھی ایسے مقام تک پہنچی ہے جہاں لوگ گناہ میں ملوث ہوتے ہیں۔
2.اس حدیث میں خیر اور برکت والی اشیاء سے تبرک حاصل کرنے کی جانب رغبت دلائی گئی ہے۔
3.بارش کے پانی میں نہانا مفید اور جائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 410   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.