وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بيتي. فصلى الضحى ثماني ركعات. رواه ابن حبان في صحيحه.وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بيتي. فصلى الضحى ثماني ركعات. رواه ابن حبان في صحيحه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور نماز ضحٰی کی آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں۔ ابن حبان نے اسے صحیح میں روایت کیا ہے۔
हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम मेरे घर आए और नमाज़-ज़हा (चाश्त) की आठ रकअतें पढ़ीं । इब्न हब्बान ने इसे सहीह में रिवायत किया है ।
تشریح: 1. اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں آٹھ رکعت نماز ضحیٰ پڑھنے کا ثبوت ملتا ہے‘ ممکن ہے اس نماز سے مراد سفر سے واپسی پر پڑھی گئی نماز ہو۔ 2. نماز ضحیٰ کا بڑا فائدہ صحیح مسلم کی روایت میں منقول ہے کہ انسان پر اس کے ہر جوڑ کی طرف سے روزانہ ایک حق واجب ہوتا ہے‘ انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہوتے ہیں۔ (صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۲۰) اس نماز کی دو رکعتیں ادا کرنے سے وہ حقوق ادا ہو جاتے ہیں جو ان تمام جوڑوں پر واجب ہوتے ہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 313