بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
طہارت کے مسائل
पवित्रता के नियम
1. باب المياه
1. پانی کی اقسام (مختلف ذرائع سے حاصل شدہ پانی کا بیان)
१. पानी की क़िस्में “ विभिन्न स्रोतों से प्राप्त पानी ”
حدیث نمبر: 3
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ابي امامة الباهلي ‏- رضى الله عنه ‏- قال: قال رسول ‏- صلى الله عليه وسلم ‏-{إن الماء لا ينجسه شيء, إلا ما غلب على ريحه وطعمه, ولونه} اخرجه ابن ماجه (4)‏ وضعفه ابو حاتم (5)‏.وللبيهقي: {الماء طاهر إلا إن تغير ريحه, او طعمه, او لونه; بنجاسة تحدث فيه} (6)‏.وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ اَلْبَاهِلِيِّ ‏- رضى الله عنه ‏- قَالَ: قَالَ رَسُولُ ‏- صلى الله عليه وسلم ‏-{إِنَّ اَلْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ, إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ, وَلَوْنِهِ} أَخْرَجَهُ اِبْنُ مَاجَهْ (4)‏ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ (5)‏.وَلِلْبَيْهَقِيِّ: {اَلْمَاءُ طَاهِرٌ إِلَّا إِنْ تَغَيَّرَ رِيحُهُ, أَوْ طَعْمُهُ, أَوْ لَوْنُهُ; بِنَجَاسَةٍ تَحْدُثُ فِيهِ} (6)‏.
سیدنا ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یقیناً پانی کو کوئی چیز ناپاک و پلید نہیں کرتی الایہ کہ پانی پر اس ناپاک و پلد چیز کی بو، ذائقہ اور رنگت غالب ہو جائے۔
اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ بیہقی میں الفاظ حدیث اس طرح ہیں پانی پاک ہے (اور پاک کرنے والا بھی ہے) بجز اس کے وہ ناپاک گرنے والی چیز پانی کی بو، ذائقہ اور رنگت کو تبدیل کر دے۔
हज़रत अबु उमामा अल बाहिली रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “बेशक पानी को कोई चीज़ अपवित्र और गंदा नहीं करती यहां तक कि पानी पर उस अपवित्र और गंदी चीज़ की गंध, स्वाद और रंग महसूस हो जाए ।”
इसे इब्न माजा ने रिवायत किया है और अबु हातिम ने इसे ज़ईफ़ ठहराया है ।
बैहक़ी में हदीस के शब्द इस तरह हैं “पानी पवित्र है (और पवित्र करने वाला भी है) सिवाय इस के वह अपवित्र गिरने वाली चीज़ पानी की गंध, स्वाद और रंग को बदल डाले ।”

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الطهارة، باب الحياض، حديث:521 وسنده ضعيف من أجل رشدين، والبيهقي:1 / 260، وسنده ضعيف من أجل عنعنة بقية- علل الحديث لابن أبي حاتم:1 / 44، حديث: 97، والحديث يغني عنه الإجماع، انظر الإجماع لابن المنذر ص:33 نص:11، 12.»

Narrated Abu Umama Al-Bahili: Narrated Abu Umama Al-Bahili: Allah’s Messenger (ﷺ) said: “Water cannot be rendered impure by anything except something which changes its smell, taste and colour”. [ Ibn Majar reported it and Abu Hatim described it as Da’if (weak)]. And Al-Baihaqi reported: “Water is pure unless any impure thing is added which changes its smell, taste and colour”.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   سنن ابن ماجه521صدي بن عجلانالماء لا ينجسه شيء إلا ما غلب على ريحه وطعمه ولونه
   بلوغ المرام3صدي بن عجلان الماء لا ينجسه شيء إلا ما غلب على ريحه وطعمه ولونه

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 3 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 3  
لغوی تشریح:
«لَا يُنَجِّسُهُ» «تَنْجِيس» سے ماخوذ ہے۔
«شَيْءٌ» اس سے مراد نجاست ہے، یعنی محض کچھ نجاست کا پانی میں گر جانا اسے ناپاک نہیں بناتا۔ یہ اس صورت میں ہے جب پانی کی مقدار کثیر ہو، یعنی دو بڑے مٹکوں کی مقدار کے برابر ہو۔
«إِلَّا مَا» ما موصوفہ یا موصولہ ہے، یعنی مگر ایسی نجاست۔
«غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ, وَلَوْنِهِ» جو ان تین اوصاف میں سے کسی کو تبدیل کر دے تو پانی اس کی وجہ سے ناپاک ہو جائے گا۔ اوصاف ثلاثہ بدلنے سے پانی لازماً پلید ہو جائے گا، خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر۔ اور و یہ أؤ کے معنی میں ہے۔
«تَحْدُثُ فِيهِ» کے معنی ہیں: نجاست پانی میں گر جائے۔

فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پانی اگر زیادہ مقدار مثلاً: دو قلے، یا اس سے زیادہ ہو تو کوئی چیز اسے پلید نہیں کرتی۔ ہاں، اگر نجاست گرنے کی وجہ سے اس کا رنگ، بو یا ذائقہ بدل جائے تو وہ پلید ہو جاتا ہے۔

راویٔ حدیث:
سیدنا ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ ابوامامہ کنیت ہے۔ امامہ ہمزہ کے ضمہ کے ساتھ ہے۔ باہلہ قبیلے سے ہونے کی وجہ سے باہلی کہلائے جو کہ ایک مشہور و معروف قبیلہ ہے۔ ان کا نام صُدَیٔ (تصغیر) بن عجلان ہے۔ مشہور صحابی رسول ہیں۔ یہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ہیں جن سے بکثرت روایات مروی ہیں۔ مصر میں سکونت اختیار کی، پھر حمص کی جانب منتقل ہو گئے۔ وہیں ان کی وفات 81 یا 86 ہجری میں ہوئی۔ شام میں وفات پانے والے سب سے آخری صحابی یہی ہیں۔۔۔ رضی اللہ عنہ۔۔۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 3   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  ابوصهيب مولانا محمد داود ارشد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابن ماجه 521  
´پانی کی نجاست کا مسئلہ`
«. . . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ، إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ، وَطَعْمِهِ، وَلَوْنِهِ .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی مگر جو چیز اس کی بو، مزہ اور رنگ پر غالب آ جائے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها: 521]
فقہ الحدیث
◈ علامہ زیلعی حنفی امام ابن حبان کے حوالہ سے لکھتے ہیں:
«وهذا مخصوص بحديث القلتين، وكلاهما بالإجماع أن الماء المتغير بنجاسة ينجس، قليلا كان الماء أو كثيرا.» [نصب الرايه: ج1، ص 95]
یعنی یہ حدیث قلتین والی حدیث کی وجہ سے مخصوص ہے اور یہ دونوں ہی اجماع سے مخصوص ہیں وہ یہ کہ نجاست گرنے کی وجہ سے پانی اگر متغیر ہو جائے خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ تو وہ نجس ہو گیا۔ چنانچہ:
◈ بیہقی میں ہے:
«ان النبى صلى الله عليه وسلم قال اذا كان الماء قلتين لم ينجسه شئ الا ما غلب على ريحه او طعمه» [السنن الكبريٰ: ج1، ص259]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب پانی دو مٹکے ہو تو اس کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی مگر یہ کہ اس کا مزہ اور بو بدل جائے۔
اسی طرح سنن ترمذی کی حدیث 67 اور اس کے فوائد و مسائل دیکھیں۔
   دین الحق بجواب جاء الحق، حصہ اول، حدیث/صفحہ نمبر: 76   

  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابن ماجه 521  
فوائد و مسائل
«لا يخرجه عن الوصفين إلا ما غير ريحه أو لونه او طعمه من النجاسات»
ان دونوں اوصاف سے اسے کوئی چیز خارج نہیں کرتی مگر صرف ایسی نجاست جو اس کی بو یا اس کا رنگ یا اس کا ذائقہ تبد یل کر دے۔
❀ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا، کیا ہم بئر بضاعہ کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ (بئر بضاعہ ایک قدیم کنواں تھا جس میں حیض آلود کپڑے، کتے کے گوشت کے ٹکڑے اور بدبودار اشیاء ڈالی جاتی تھیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا: «الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ» پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [صحيح: أبوداود 66] ۱؎
❀ حضرت ابوامامہ باھلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ، إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ، وَطَعْمِهِ، وَلَوْنِهِ»
یقیناًً پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی الا یہ کہ پانی پر اس ناپاک چیز کی بؤ ذائقہ اور رنگ غالب ہو جائے۔ [ضعیف: ابن ماجه 521] ۲؎
حافظ بوصیری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رشدین کے ضعف کی بنا پر اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ [الزوائد 170/1]
❀ بیھقی کی روایت میں یہ لفظ ہیں:
«الماء طهور إلا إن تغير ريحه أو طعمه أو لونه بنجاسة تحدث فيه»
پانی پاک ہے سوائے اس کے کہ نجاست گرنے کی وجہ سے اس کی بو یا اس کا ذائقہ یا اس کا رنگ بدل جائے۔ [بيهقي 209/1] ۳؎
اس کی سند میں بھی رشدین بن سعد راوی متروک ہے لہٰذا یہ حدیث بھی قابل حجت نہیں۔ [فيض القدير 383/2، نيل الاوطار 67/1]
امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اس کے مرسل ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [علل الحديث 44/1]
امام دارقطنی رحمہ اللہ کا موقف یہ ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [دارقطني 29/1]
امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کے ضعف پر محدثین کا اتفاق نقل کیا ہے۔ [المجموع 110/1]
امام ابن ملقن رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ استثناء کمزور ہے۔ [البدر المنير 832]
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے بھی رشدین بن سعد کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [المجمع 214/1]
(راجح) اگرچہ استثناء والی روایات ضعیف ہیں لیکن ان کے معنی و مفہوم کے صحیح و قابل عمل ہونے پر اجماع ہے جیسا کہ امام بن منذر، امام نووی، امام ابن قدامہ اور امام ابن ملقن رحمہم اللہ اجمعین نے اس مسئلے پر اجماع نقل کیا ہے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، حضرت حسن بصری، حضرت سعید بن مسیب، امام عکرمہ، امام ابن ابی لیلی، امام ثوری، امام داود ظاہری، امام نخعی، امام جابر بن زید، امام مالک، امام غزالی، امام قاسم اور امام یحیی رحمہم اللہ اجمعین بھی یہی موقف رکھتے ہیں۔ [والإجماع لابن المنذر 10 ص 33] ۴؎
------------------
۱؎ [صحيح: صحيح أبوداود 20، كتاب الطهارة: باب ما جاء فى بئر بضاعة ' ابوداود 67، ترمذي 66، نسائي 174/1، أحمد 31/3، مسند شافعي 30، ابن الجارود 47، شرح معاني الآثار 11/1، دار قطني 29/1، بيهقي 207/1]
۲؎ [ضعيف: ضعيف ابن ماجة 117، كتاب الطهارة: باب الحياض، الضعيفة 2644، ابن ماجه 521، دار قطني 208/1، طبراني كبير 123/8]
۳؎ [بيهقي 209/1، دار قطني 28/1]
۴؎ [والإجماع لابن المنذر 10 ص 33، المجموع للنوري 110/1، المغني لابن قدامة 03/1، البدر المنير لابن الملقن 83/2، نيل الأوطار 69/1]
* * * * * * * * * * * * * *
   فقہ الحدیث، جلد اول، حدیث/صفحہ نمبر: 128   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث521  
´حوض اور تالاب کا بیان۔`
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی مگر جو چیز اس کی بو، مزہ اور رنگ پر غالب آ جائے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 521]
اردو حاشہ:
یہ روایت بعض آئمہ کے نزدیک اگرچہ ضعیف ہے تاہم اس بات پر اجماع ہےکہ جب نجاست کی وجہ سے کوئی وصف بدل جائےتو پانی پاک کرنے والا نہیں رہتا۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 521   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.