وعن ابي سعيد الخدري رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «لا صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس ولا صلاة بعد العصر حتى تغيب الشمس» . متفق عليه. ولفظ مسلم: «لا صلاة بعد صلاة الفجر» . وله عن عقبة بن عامر: ثلاث ساعات كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ينهانا ان نصلي فيهن وان نقبر فيهن موتانا:" حين تطلع الشمس بازغة حتى ترتفع وحين يقوم قائم الظهيرة حتى تزول الشمس وحين تتضيف الشمس للغروب". والحكم الثاني عند الشافعي من حديث ابي هريرة بسند ضعيف. وزاد:" إلا يوم الجمعة".وكذا لابي داود عن ابي قتادة نحوه.وعن أبي سعيد الخدري رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «لا صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس ولا صلاة بعد العصر حتى تغيب الشمس» . متفق عليه. ولفظ مسلم: «لا صلاة بعد صلاة الفجر» . وله عن عقبة بن عامر: ثلاث ساعات كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ينهانا أن نصلي فيهن وأن نقبر فيهن موتانا:" حين تطلع الشمس بازغة حتى ترتفع وحين يقوم قائم الظهيرة حتى تزول الشمس وحين تتضيف الشمس للغروب". والحكم الثاني عند الشافعي من حديث أبي هريرة بسند ضعيف. وزاد:" إلا يوم الجمعة".وكذا لأبي داود عن أبي قتادة نحوه.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ”صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز (جائز) نہیں اور اسی طرح نماز عصر ادا کر چکنے کے بعد غروب آفتاب تک کوئی دوسری نماز (جائز) نہیں۔“(بخاری و مسلم) اور مسلم کے الفاظ ہیں ”کوئی نماز، نماز فجر کے بعد نہیں۔“ اور مسلم میں عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنے اور میت کی تدفین سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں منع فرمایا کرتے تھے۔ اول یہ کہ جب آفتاب طلوع ہو رہا ہو تاآنکہ وہ بلند ہو جائے۔ دوم جب سورج نصف آسمان پر ہو تاوقتیکہ وہ ڈھل نہ جائے اور سوم جس وقت سورج غروب ہونا شروع ہو۔ دوسرا حکم (یعنی نصف النہار کے وقت نماز کی ادائیگی ممنوع ہونا) امام شافعی رحمہ اللہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ضعیف سند سے روایت کیا ہے، مگر اس میں «إلا يوم الجمعة» کے الفاظ زیادہ ہیں۔ (یعنی نصف النہار کے وقت نماز نہ پڑھو مگر جمعہ کے روز پڑھ سکتے ہو) اور ابوداؤد نے بھی سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مانند روایت نقل کی ہے (جس میں جمعہ کے دن کا استثنا ہے)۔
हज़रत अबु सईद ख़ुदरी रज़िअल्लाहुअन्ह ने बयान किया कि में ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को ये कहते हुए सुना है कि “सुबह की नमाज़ पढ़ लेने के बाद सूरज निकलने तक कोई नमाज़ (जायज़) नहीं और इसी तरह नमाज़ अस्र पढ़ चुकने के बाद सूरज डूबने तक कोई दूसरी नमाज़ (जायज़) नहीं ।” (बुख़ारी और मुस्लिम) और मुस्लिम के शब्द हैं “कोई नमाज़, नमाज़ फ़ज्र के बाद नहीं ।” और मुस्लिम में उक़बह बिन अमीर रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि तीन समय ऐसे हैं जिन में नमाज़ पढ़ने और मय्यत को दफ़नाने से रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम हमें मना किया करते थे । पहला ये कि जब सूरज निकल रहा हो यहां तक कि वह ऊँचा हो जाए । दूसरा जब सूरज आधे आसमान पर हो यहां तक कि वह ढल न जाए और तीसरा जिस समय सूरज डूबना शुरू हो । दूसरा हुक्म (यानी आधे दिन के समय नमाज़ का पढ़ना मना होना) इमाम शाफ़ई रहम अल्लाह ने हज़रत अबु हुरैरा रज़िअल्लाहुअन्ह से ज़ईफ़ सनद से रिवायत किया है, मगर इस में « إلا يوم الجمعة » के शब्द ज़्यादा हैं । (यानी आधे दिन के समय नमाज़ न पढ़ो मगर जुमा के दिन पढ़ सकते हो) और अबू दाऊद ने भी हज़रत अबु क़तादा रज़िअल्लाहुअन्ह से हज़रत अबु हुरैरा रज़िअल्लाहुअन्ह की तरह रिवायत लिखी है (जिस में जुमा का दिन अलग है) ।
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، مواقيت الصلاة، باب لاتتحري الصلاة قبل غروب الشمس، حديث:586، ومسلم، صلاة المسافرين، باب الأوقات التي نهي عن الصلاة فيها، حديث:827، وحديث عقبة بن عامر أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، حديث:831، وحديث أبي هريرة أخرجه الشافعي في مسنده:1 /139 وإسناده ضعيف جدًا، وحديث أبي قتادة أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث: 1083 وسنده ضعيف، وللحديث شواهد ضعيفة* سند أبي داود منقطع وفيه ليث بن أبي سليم وهو ضعيف، ترك من أجل اختلاطه.»
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (RA):
I heard Allah's Messenger (ﷺ) saying: "No Salat (prayer) is to be offered after the morning prayer until the sun rises, or after the afternoon prayer until the sun sets." [Agreed upon].
And in the narration of Muslim:
"There is no Salat (prayer) after the Fajr (morning) prayer."
'Uqbah bin 'Aamir (RA) narrated:
"There are three times at which Allah's Messenger (ﷺ) used to forbid us to pray or bury our dead: (a) when the sun begins to rise till it is fully up, (b) when the sun is at its height at midday till it passes the meridian, and (c) when the sun draws near to setting till it sets." [Reported by Muslim].ash-Shafi'i views the second ruling from
A Hadith narrated by Abu Hurairah (RA) through a weak Sanad with the addition:
"Except on Friday".
Abu Dawud reported something similar from Abu Qatadah (RA).
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 136
� لغوی تشریح: «لَا صَلَاةَ» یعنی نفلی نماز نہیں۔ «بَعْدَ الصُّبْحِ» یعنی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد۔ لیکن اس سے صبح کی سنتوں کے علاوہ نماز مراد ہے کیونکہ ان کی قضا نماز فجر کے بعد جائز ہے۔ علاوہ ازیں طلوع فجر کے بعد سببی نماز کے بعد مطلقاً نوافل کی ادائیگی مکروہ ہے۔ «نَقْبُرَ»”با“ پر ضمہ اور کسرہ دونوں درست ہیں۔ معنی یہ ہیں کہ ہم تدفین عمل میں لائیں۔ «مَوْتَانَا» «مَوْتَيٰ» میت کی جمع ہے۔ اپنے مرنے والوں کو۔۔۔ «بَازِغَةٌ» چمکتے ہوئے، روشن۔ «اَلظَّهِيرَةِ» نصف النہار، یعنی آدھے دن کا وقت۔ «قَائِمُ الظَّهِيْرَةِ» سے مراد دوپہر کا سایہ ہے اور «قَائِمُ الظَّهِيرة» کھڑے ہونے اور قائم ہونے سے مراد یہ ہے کہ جب سورج چند ساعت کے لیے سیدھا قائم ہوتا ہے۔ اس وقت ہر چیز کا سایہ بالکل اس چیز کے اوپر ہوتا ہے۔ اِدھر اُدھر، مشرق اور مغرب کی جانب جھکا ہوا نہیں ہوتا۔ «تَزُولُ» آسمان کے وسط (درمیان) سے دوسری جانب مائل ہونا۔ «تَتَضَيَّفُ» بھی مائل ہونے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ «وَالْحُكْمُ الثَّانِي»، یعنی عین نصف النہار میں نماز پڑھنے کی نہی، کیونکہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ حکم دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ «وَكَذَا لِأَبِي دَاوُدَ» ابوداود میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح ہے کہ بروز جمعہ نصف النہار کے وقت نماز کی اجازت ہے۔ «نَحْوُهُ» جس طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے۔ لیکن سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہما سے مروی روایات ضعیف ہیں، اس لیے ان سے جمعے کے دن زوال کے وقت نماز پڑھنے کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔ جمعے کے دن بھی زوال کے وقت نوافل کی ادائیگی ممنوع ہی ہے۔ امام شافعی وغیرہ کی رائے، جس کی بنیاد ضعیف احادیث ہیں، مرجوح ہے۔
فوائد و مسائل: ➊ اس حدیث میں ممنوع اوقات میں جن کاموں سے روکا گیا ہے ان کا ذکر ہے۔ ➋ ممنوع کام یہ ہیں کہ ہم ان اوقات میں نہ نماز ادا کریں نہ میت دفن کریں۔ ➌ یہاں تدفین سے مراد نماز جنازہ بھی ہے کہ اس ممنوع وقت میں نماز جنازہ نہ پڑھی جائے اور نہ میت کو دفن کیا جائے، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو پھر جائز ہے۔ پہلا وقت طلوع آفتاب کا ہے کہ جب وہ طلوع ہو رہا ہو تو نماز اور جنازہ ممنوع ہیں حتی کہ وہ بلند ہو جائے۔ اور دوسرا وقت دوپہر کا ہے، جب سورج عین وسط آسمان پر قائم ہو، مغرب کی جانب زوال پذیر نہ ہوا ہو تو ایسے وقت میں بھی (نفلی) نماز یا نماز جنازہ پڑھنا اور میت کو دفن کرنا ممنوع ہے۔ اور تیسرا وقت غروب آفتاب کا ہے، اس میں بھی نماز جنازہ یا میت کو دفن کرنا ممنوع ہے۔ ➍ حدیث میں طلوع آفتاب کے بعد «تَرْتَفِعَ» کا ذکر ہے کہ وہ بلند ہو جائے، اس بلندی سے کیا مراد ہے؟ ابوداود اور نسائی وغیرہ کی روایت میں اس اونچائی کا اندازہ ایک نیزہ یا دو نیزے کی مقدار مذکور ہے۔ جب سورج مشرق کے افق پر ایک نیزہ یا دو نیزوں کے برابر اونچا ہو جائے تو پھر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
راویٔ حدیث: (سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ)”عین“ پر ضمہ اور ”قاف“ ساکن ہے۔ ان کی کنیت ابوحماد یا ابوعامر ہے۔ ہجرت، صحبت اور اسلام میں سبقت حاصل کرنے والے قدیم صحابہ میں سے تھے۔ کتاب اللہ کے قاری اور علم میراث اور فقہ کے مشہور عالم تھے۔ فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ معرکہ صفین میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ ان کی طرف سے تین سال مصر کے والی رہے، نیز غزوۃ البحر کے امیر رہے۔ مصر میں 58 ہجری میں وفات پائی اور مقطم میں دفن ہوئے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 136
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 567
´عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔` ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 567]
567 ۔ اردو حاشیہ: عصر اور صبح کے بعد مطلقاً نفل نماز سے روک دیا گیا ہے کیونکہ اگر ان اوقات میں نفل نماز کی اجازت ہوتی تو لازماً طلوع اور غروب کے وقت بھی نماز پڑھی جانی تھی، اس لیے کہ طلوع اور غروب کی حتمی رؤیت تو مسجد کے اندر سے (یا گھروں میں بھی) ممکن نہیں ہے۔ غالباً اسی امکان کو ختم کرنے کے لیے مطلقاً روک دیا گیا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 567
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1923
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز عصر کے بعد سے غروب شمس تک کوئی نماز نہیں ہے اور نماز فجر سےطلوع شمس تک کوئی نماز نہیں ہے۔“[صحيح مسلم، حديث نمبر:1923]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح ظہر، شام اور عشاء کی شریعت نے سنن راتبہ مقرر کی ہیں، اس طرح کوئی نماز فجر اور عصر کے بعد مقرر نہیں کی، لیکن فجر کی سنتیں آپﷺ کے سامنے پڑھی گئیں اور آپﷺ نے منع نہیں فرمایا، اسی طرح عصر کے بعد آپﷺ نے خود ظہر کے بعد والی سنتیں پڑھی ہیں جس سے معلوم ہوا اگر ان اوقات میں نماز کا سبب پیدا ہو جائے تو پھر یہی نماز جائز ہے، ہاں بلا سبب اور بلاوجہ محض نفل کے شوق میں پڑھنا درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1923
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:586
586. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: ”صبح کے بعد کوئی نماز نہیں تا آنکہ سورج بلند ہو جائے اور عصر کے بعد (بھی) کوئی نماز نہیں تا آنکہ سورج غروب ہو جائے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:586]
حدیث حاشیہ: صبح اور عصر سے مراد وقت نہیں، بلکہ نماز فجر اور نماز عصر ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں اس کی صراحت ہے۔ صحیح بخاری کی ایک روایت (1197) میں یہی ہے۔ ان نمازوں کے بعد کوئی نماز نہ پڑھنے کا مطلب یہ ہے، عام نوافل نہ پڑھے جائیں۔ یہ دونوں اوقات، عین طلوع وغروب جیسے ممنوع اوقات نہیں ہیں۔ اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صبح اور عصر کے بعد تم نماز نہ پڑھو الایہ کہ سورج صاف اور بلند ہو۔ “(سنن أبي داود، التطوع، حدیث: 1274) اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ حدیث میں وارد لفظ "بعد" اپنے عموم پر نہیں بلکہ اس سے مرادوقت طلوع یا وقت غروب ہے۔ عنوان سے حدیث کی مطابقت بایں طور ہے کہ جب فجر اور عصر کے بعد ممنوع نماز غیر صحیح ہے تو ایسی نماز ادا کرنے کےلیے کوشش کرنا چہ معنی دارد؟ عقل مند آدمی کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔ (فتح الباري: 82/2)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 586
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل،سنن نسائی567
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے... [سنن نسائي 567]
محدثین کے ابواب ”پہلے اور بعد؟!“ سوال:
الیاس گھمن صاحب نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اہلحدیث جو ہیں وہ منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم دیوبندی ناسخ روایات پر عمل کرتے ہیں۔
اور وہ ایک قاعدہ و قانون بتاتے ہیں کہ محدثین کرام رحمہم اللہ اجمعین اپنی احادیث کی کتابوں میں پہلے منسوخ روایات کو یا اعمال کو لائے ہیں پھر اُنھوں نے ناسخ روایات کو جمع کیا ہے۔
کیا واقعی یہ بات درست ہے؟
اور وہ مثال دیتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ محدثین نے اپنی کتابوں میں پہلے رفع یدین کرنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر نہ کرنے کی روایات ذکر کی ہیں یعنی رفع الیدین منسوخ ہے اور رفع الیدین نہ کرنا ناسخ ہے، اسی طرح محدثین نے پہلے فاتحہ خلف الامام پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں، اہلِ حدیث منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم ناسخ پر۔
کیا …… الیاس گھمن صاحب نے جو قاعدہ و قانون بیان کیا ہے وہ واقعی محدثینِ جمہور کا قاعدہ ہے اور دیوبندیوں کا اس قانون پر عمل ہے اور اہل حدیث اس قانون کے مخالف ہیں؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔ الجواب:
گھمن صاحب کی مذکورہ بات کئی وجہ سے غلط ہے، تاہم سب سے پہلے تبویبِ محدثین کے سلسلے میں دس (10) حوالے پیشِ خدمت ہیں:
6) امام نسائی نے نمازِ عصر کے بعد نوافل پڑھنے سے منع والا باب باندھا: «النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ» [سنن النسائي ص 78 قبل ح 567]
اور بعد میں عصر کے بعد نماز (نوافل) کی اجازت، کا باب باندھا: «الرُّخْصَةُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ» [سنن النسائي ص 79 قبل ح 574]
کیا گھمن صاحب کے اصول سے نمازِ عصر کے بعد نوافل پڑھنے سے ممانعت والی حدیث منسوخ ہے؟!
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام [جلد 3 صفحه 250 تا 259] تحقیقی و علمی مقالات (جلد 4 صفحہ 482 تا 488) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 482