بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
مسائل جہاد
जिहाद के नियम
1. (أحاديث في الجهاد)
1. (جہاد کے متعلق احادیث)
१. “ जिहाद के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 1111
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن معن بن يزيد رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا نفل إلا بعد الخمس» ‏‏‏‏ رواه احمد وابو داود وصححه الطحاوي.وعن معن بن يزيد رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا نفل إلا بعد الخمس» ‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود وصححه الطحاوي.
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے حصہ سے اضافی طور پر جو کچھ دیا جائے گا وہ پانچواں حصہ نکال کر دیا جائے۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور طحاوی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
हज़रत मअन बिन यज़ीद रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि मैं ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को कहते सुना है ’’ भाग से अधिक जो कुछ दिया जाए गा वह पांचवां भाग निकाल कर दिया जाए। ‘‘
इसे अहमद और अबू दाऊद ने रिवायत किया है और तुहावा ने इसे सहीह ठहराया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في النفل من الذهب والفضة ومن أول مغنم، حديث:2753، وأحمد:3 /470.»

Ma’n bin Yazid narrated, ‘I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say, “Additional booties (extra to the allotted share) are to be distributed only after the fifth has been kept aside.” Related by Ahmad and Abu Dawud .At Tahawi graded it as Sahih.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   سنن أبي داود2753معن بن يزيدلا نفل إلا بعد الخمس لأعطيتك
   بلوغ المرام1111معن بن يزيد لا نفل إلا بعد الخمس

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1111 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1111  
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في النفل من الذهب والفضة ومن أول مغنم، حديث:2753، وأحمد:3 /470.»
تشریح:
1. یہاں دو مسئلے قابل غور ہیں: پہلا یہ کہ یہ اضافی اور زائد حصہ اصل مال غنیمت میں سے دیا جائے گا یا خمس میں سے؟ اس حدیث میں ان دونوں باتوں میں سے کسی کی صراحت نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ نفل (زائد حصہ) دینے سے پہلے غنیمت کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
جبکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نفل خواہ اصل غنیمت سے دیا جائے یا خمس سے‘ دونوں طرح جائز ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کیا نفل، خمس سے پہلے دینا جائز ہے یا نہیں؟ اس حدیث کے ظاہر سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کوئی جواز نہیں لیکن حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سابقہ حدیث (۱۱۰۹) کے ایک دوسرے طریق سے ثابت الفاظ اس کے جواز پر دلالت کرتے ہیں۔
2. اس روایت میں یہ صراحت ہے کہ نجد کی جانب بھیجے جانے والے مجاہدین کو خمس نکالنے سے پہلے نفل دیا گیا تھا۔
ملاحظہ ہو: (سنن أبي داود مع شرح عون المعبود:۳ /۲۲) لہٰذا اس حدیث میں موجود نہی کا ظاہری مفہوم مراد نہیں بلکہ نہی تنزیہی ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت معن بن یزید رضی اللہ عنہما» ‏‏‏‏ معن بن یزید بن اخنس سلمی۔
خود بھی صحابی اور باپ بھی صحابی ہیں۔
فتح دمشق میں یہ بھی حاضر تھے۔
کوفہ میں رہائش اختیار کی‘ پھر مصر میں آئے‘ بعد میں پھر دمشق میں منتقل ہو گئے۔
مرج راہط کی جنگ میں ضحاک بن قیس کے ساتھ ۶۴ ہجری میں شامل ہوئے اور شہید ہو گئے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی لڑائیوں میں شریک رہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1111   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2753  
´سونے، چاندی اور مال غنیمت سے نفل (انعام) دینے کا بیان۔`
ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں روم کی سر زمین میں مجھے ایک سرخ رنگ کا گھڑا ملا جس میں دینار تھے ۱؎، اس وقت قبیلہ بنو سلیم کے ایک شخص جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے، ہمارے اوپر حاکم تھے، ان کو معن بن یزید کہا جاتا تھا، میں اسے ان کے پاس لایا، انہوں نے ان دیناروں کو مسلمانوں میں بانٹ دیا اور مجھ کو اس میں سے اتنا ہی دیا جتنا ہر شخص کو دیا، پھر کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہتے سنا نہ ہوتا کہ نفل خمس ۲؎ نکالنے کے بعد ہی ہے تو میں تمہیں اوروں سے زیادہ دیتا ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2753]
فوائد ومسائل:

چونکہ یہ مال دارالحرب سے بغیر کسی آویزش کے حاصل ہوا تھا اور ایسے مال میں خمس ہوتا ہے نہ نفل۔
کیونکہ خمس اور نفل (اضافی انعام) دونوں ہی قتال سے حاصل ہونے والے مال میں ہوتے ہیں۔
اور یہ گھڑا ویسے ہی ملا تھا۔
اس لئے اس میں سبھی مجاہدین کو برابر کے حصے دیئے۔


اس میں مسئلۃ الباب کا اثبات تو میں تمھیں بھی دیتا سے ہوتا ہے۔
یعنی ان دیناروں میں سے تجھے نفل دیتا۔
اور دینار سونے کا ہوتا تھا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2753   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.