مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
अज़ान के बारे में
13. جس نے کہا کہ سفر میں بھی ایک ہی مؤذن کو اذان دینا چاہیے۔
“ यात्रा में भी एक ही मुअज़्ज़न को अज़ान देना चाहिए ”
حدیث نمبر: 383
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم بیس شب و روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نرم دل مہربان تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال کیا کہ ہم کو اپنے گھر والوں کے پاس (پہنچنے) کا اشتیاق ستا رہا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واپس لوٹ جاؤ اور ان ہی لوگوں میں رہو اور ان کو تعلیم دو اور (اچھی باتوں کا) حکم دو اور نماز قائم کرو اور جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی شخص اذان دے اور تم میں سے جو سب سے بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے۔
हज़रत मालिक बिन हुवेरिस रज़ि अल्लाहु अन्ह कहते हैं कि हम नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास आए और हम बीस दिन और रात आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास रहे और रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम नरम दिल महरबान थे जब आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने समझा कि हमको अपने घर वालों के पास जाने का शौक़ है तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “वापस लोट जाओ और उनही लोगों में रहो और उनको सिखादो और (अच्छी बातों का) हुक्म दो और नमाज़ पाबंदी से पढ़ा करो और जब नमाज़ का समय आजाए तो तुम में से कोई व्यक्ति अज़ान दे और तुम में से जो सबसे बड़ा हो वह तुम्हारा इमाम बने।”


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.