سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکوں کے سوا اور برتنوں میں نبیذ بھگونے سے منع فرمایا تو لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ تم لوگوں کو مشک نہیں مل سکتی (وہ کیا کریں؟)۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بن لاکھ لگے گھڑے کے علاوہ، میں نبیذ بھگونے کی اجازت دے دی۔