Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک برتن میں نبیذ بھگونے کی اجازت دے دی حالانکہ پہلے منع فرما دیا تھا۔
حدیث نمبر: 1936
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکوں کے سوا اور برتنوں میں نبیذ بھگونے سے منع فرمایا تو لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ تم لوگوں کو مشک نہیں مل سکتی (وہ کیا کریں؟)۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بن لاکھ لگے گھڑے کے علاوہ، میں نبیذ بھگونے کی اجازت دے دی۔