سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مرض کی شدت ہوئی تو بیہوش ہو گئے، سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا رو کر کہنے لگیں کہ ہائے میرے باپ کی تکلیف! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے باپ پر اس روز کے بعد پھر کوئی تکلیف نہ ہو گی۔“