نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत
43. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنا اور عائشہ رضی اللہ عنہا کا مدینہ کو ہجرت کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے صحبت کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”میں نے تجھے دو دفعہ خواب میں دیکھا کہ تو ایک ریشمی کپڑے کے ٹکڑے میں (لپٹے ہوئے) ہے اور (مجھ سے) کہا جاتا ہے کہ یہ تمہاری بیوی ہے۔ میں نے جو کھول کر دیکھا تو اندر تو ہی تھی، میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ اس کو ضرور پورا کرے گا۔“