سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل میں کچھ لوگ غائب ہو گئے، کوئی نہیں جانتا تھا کہ انھوں نے کیا کیا، ان کی صورتیں مسخ ہو گئیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ چوہا بن گئے، کیونکہ اگر اونٹ کا دودھ چوہے کے سامنے رکھو تو وہ نہیں پیتا (بنی اسرائیل کے دین میں اونٹ حرام تھا) اور جب بکری کا دودھ رکھو تو پی جاتا ہے۔“ پس میں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) نے یہ حدیث سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ تم نے یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ میں نے کہا ہاں۔ (سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے) مجھ سے باربار یہی پوچھا تو میں نے کہا (کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنی) تو کیا میں توراۃ پڑھتا ہوں؟