مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
وصیتوں کا بیان
वसीयत के बारे में
3. کیا عزیزوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہوں گے؟
حدیث نمبر: 1198
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی اور اپنے قریب کے عزیز، رشتہ داروں کو عذاب الٰہی سے ڈراؤ (شعراء: 216) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا: اے گروہ قریش! (یا کوئی اسی قسم کا اور لفظ فرمایا) تم اپنی جانوں کو بچاؤ! میں اللہ (کے عذاب) سے تمہیں بھی نہیں بچا سکتا۔ اے بنی عبد مناف! میں تمہیں اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکتا اے عباس بن عبدالمطلب! میں تمہیں اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکتا اور اے صفیہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی! میں تمہیں اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکتا اور اے فاطمۃالزہراء بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تم مجھ سے میرا مال جس قدر چاہو لے لو مگر میں اللہ (کے عذاب) سے تمہیں بھی نہیں بچا سکتا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.