سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے گھر گئے تو اس میں داخل نہیں ہوئے (باہر ہی سے واپس تشریف لے گئے) جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا۔ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے دروازے پر ایک ریشمی پردہ دیکھا۔“(اس لیے واپس چلا آیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا ہم کو دنیا سے کیا مطلب؟“ پھر وہ گھر واپس گئے اور ان سے یہ بات بیان کر دی۔ سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں جو حکم دیں (وہی ہو گا)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پردہ فلاں حاجت مند لوگوں کو دے دیں۔“