ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنی ایک لونڈی کو آزاد کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لی پھر جب ان کی باری کا دن آیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے تو انھوں نے عرض کی کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا واقعی تم آزاد کر چکی ہو؟“ انھوں نے عرض کی جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس لونڈی کو اپنے ننھیال والوں کو دے دیتیں تو اس میں تم کو زیادہ ثواب حاصل ہوتا۔“