ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، انہوں نے خالد بن حذاء سے بیان کیا، انہوں نے ابوقلابہ (عبداللہ بن زید) سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے فرمایا کہ دعا قنوت فجر اور مغرب کی نمازوں میں پڑھی جاتی ہے۔
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:798
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ان دو نمازوں میں قنوت نازلہ بکثرت پڑھی جاتی تھی کیونکہ نماز ظہر میں بھی قنوت نازلہ کا پڑھنا ثابت ہے لیکن اس میں کبھی کبھار پڑھنے کا اہتمام ہوتا تھا۔ (2) قنوت کے متعلق مفصل بحث کتاب الوتر میں آئے گی۔ إن شاءاللہ۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 798